پاکستان اور جرمنی کے درمیان قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پر دستخط

آنیوالی نسلوں کیلئے توانائی ، پانی پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے، ایسی گائیڈ لائنز بنا رہے ہیں آنیوالی حکومت پانی کے ایشو پر اس سے استفادہ کر سکے،بیرسٹر علی ظفر

منگل 17 جولائی 2018 16:30

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان اور جرمنی کے درمیان قابل تجدید توانائی کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشت پرمنگل کو دستخط ہوئے ۔پاکستان کی طرف سے وفاقی وزیر توانائی بیرسٹر علی ظفر اور جرمنی کی طرف سے سفیر مارٹن کوبلر نے دستخط کیے ۔

(جاری ہے)

اس یاداشت کے تحت پاکستان جرمنی قابل تجدید توانائی فورم توانائی استعمال میں بچت کی ٹیکنالوجی متعارف کرائیگا ۔

اس موقع، پر وفاقی وزیر سید علی ظفر نے کہاکہ جرمنی اور دوسرے ترقی یافتہ ممالک کی طرز پر توانائی منصوبے لگانے کی ضرورت ہے ۔انہوں نے کہا کہ آنے والی نسلوں کیلئے توانائی اور پانی پر ہنگامی اقدامات کی ضرورت ہے ۔نگران وزیر نے کہا کہ ایسی گائیڈ لائنز بنا رہے ہیں کہ آنیوالی حکومت پانی کے ایشو پر اس سے استفادہ کر سکے۔