فیفاورلڈ کپ،فائنل میں شکست کے باوجود کروشین ٹیم کا واپسی پر ہیروز جیسا استقبال

دارالحکومت کے مین اسکوائر پر اپنے پلیئرز کا خیرمقدم کرنے کیلیے ایک لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے

منگل 17 جولائی 2018 16:30

زیگرب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) فٹبال ورلڈکپ فائنل ہارنے والی کروشین ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، پہلی بار فیصلہ کن میچ کھیلنے کا اعزاز حاصل کر کے دل جیتنے والے کھلاڑیوں کا والہانہ استقبال کیا گیا، سٹار اور پرستار خوشی سے جھومتے رہے۔زیگرب میں فٹبال لورز کا جم غفیر اور فل شور شرابہ دیکھنے کو ملا۔ ورلڈکپ فائنل میں فرانس سے شکست کھانے والی کروشین ٹیم کا چیمپئنز جیسا استقبال کیا گیا۔

(جاری ہے)

دارالحکومت کے مین اسکوائر پر اپنے پلیئرز کا خیرمقدم کرنے کیلیے ایک لاکھ سے زائد لوگ موجود تھے،جوش و خروش اور ولولہ ایسا کہ کیا کہنے۔ اس موقع پر بس پریڈ کا بھی اہتمام کیا گیا، ایسا محسوس ہو رہا تھا جیسے سارا ملک سڑکوں پر امڈ آیا ہو، دیوانے اپنے ہیروز کو ایک نظر دیکھنے کے لیے بے تاب نظر آئے۔جب کپتان سمیت کھلاڑیوں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تو یہاں پر آئے ہزاروں افراد کی خوشی دیدنی تھی۔ ناقدین کا کہنا تھا کہ چھوٹا سا ملک اور سب سے بڑے ایونٹ کا فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کرنے کے بعد ایسا جشن تو بنتا تھا۔

متعلقہ عنوان :