Live Updates

پاکستان بھر میں

کشمیری پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلا رہے ہیں،بیرسٹر سلطان محمود مسئلہ کشمیر بھی اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے ، ہم اپنا کردار بھرپور انداز میں اداکر رہے ہیں،سابق وزیر اعظم

منگل 17 جولائی 2018 17:15

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) آزاد کشمیر کے سابق وزیر اعظم و پی ٹی آئی کشمیر کے صدر بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان بھر میں جہاں جہاں بھی کشمیری آباد ہیں وہ پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم بھرپور انداز میں چلا رہے ہیں۔ جبکہ بعض حلقوں میں تو کشمیری اپنے زیادہ تعدادمیں ہیں کہ وہ یہ فیصلہ کرنے کی پوزیشن میں ہیں کہ کونسی پارٹی یہاں سے جیتے گی۔

تاہم مودی نواز دوستی کی وجہ سے کشمیری پی ٹی آئی ووٹ دے رہے ہیں۔ ہر حلقہ ء انتخاب میں کشمیری پہنچ کر بتا رہے ہیں کہ عمران خان پاکستان کے وزیر اعظم ہونگے اور پی ٹی آئی کشمیر اسلام آباد میں بھی پی ٹی آئی کے امیدواروں کی انتخابی مہم میں اپنا کردار بھرپور طریقے سے ادا کر رہی ہے۔

(جاری ہے)

NA-53 میں عمران خان کے حلقے میں خود بھی گیا ہوں اور یہاںپر کشمیری بھرپور کردار ادا کر رہے ہیںانشا ء اللہ ہمارے قائد عمران خان دارالحکومت اسلام آباد کی نشست سے بڑی لیڈ سے جیتیں اور مخالفین کی زمانتیں ضبط ہو نگی۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے منگل کو اسلام آباد میں اپنی رہائشگاہ پر عمران خان کے ذاتی دوست اور این اے 53 کی انتخابی مہم کے انچارج ذوالفی بخاری سے ایک تفصیلی ملاقات میں کیا۔بیرسٹر سلطان محمود چوہدری نے مزید کہا کہ ہم اپنا کردار بھرپور انداز میں اداکر رہے ہیں چونکہ مسئلہ کشمیر بھی اہم موڑ میں داخل ہو چکا ہے میں نے حال ہی میں برطانیہ اور یورپ کا دورہء کرکے اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمشن کی کشمیر پر رپورٹ اور مقبوضہ کشمیر میں گورنر راجکے نفاذ پر بریفنگ دی اورکشمیریوں کے مظاہرے بھی کرائے۔

الیکشن کے بعد میں پھر بیرون ملک جائونگا اور مسئلہ کشمیر اور مقبوضہ کشمیر کی تازہ ترین صورت حال پر دنیا کی توجہ مبذول کرائونگا۔کیونکہ نواز شریف نے مسئلہ کشمیر کو بہت نقصان پہنچایا ہے۔ اس موقع پر ذوالفی بخاری نے بیرسٹر سلطان محمود چوہدری کی مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی سطح پر اجاگر کرنے کی کوششوں کو سراہا اور کہا کہ انتخابات میں جو کشمیریوں کی ٹیم پی ٹی آئی کی انتخابی مہم میں کام کر رہی ہیء وہ قابل ستائش ہے ۔ انھوں نے کہا کہ کشمیر پر اقوام متحدہ کے کمشن برائے انسانی حقوق کی رپورٹ واضح ثبوت ہے اور اس کے متعلق دنیا آگاہی دی جانی چاہیے۔ اس موقع پر دونوں رہنمائوں نے باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات