سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے نے معروف اداکارہ سے شادی کر لی

عثمان قادر اور اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، میڈیا رپورٹس

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 17:07

سابق کرکٹر عبدالقادر کے بیٹے نے معروف اداکارہ سے شادی کر لی
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018ء) اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئ ہیں۔عثمان قادر اور اداکارہ ثوبیہ خان رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق سابق کرکٹر عبدالقادر کے صاحبزادے عثمان قادر اور معروف اداکارہ ثوبیہ خان نے نکاح کر لیا ہے۔رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ ابھی صرف نکاح ہوا ہے۔ثوبیہ خان کی رخصتی آئیندہ سال ہو گی۔

کیونکہ عثمان قادر بھی کرکٹ کھیل رہے ہیں اور آئیندہ چند ماہ میں وہ مخلتف ممالک میں کرکٹ کھیلنے بھی جائیں گے۔اس لیے 2019 میں شادی کی باقی تقریبات کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ثوبیہ خان ایک اسٹیج اداکارہ ہیں۔تاہم ان کا کہنا ہے کہ اب وہ تھیٹر نہیں کریں گی۔ صرف فلم اور ٹی وی میں کام کریں گی۔ثوبیہ خان نے نجی ٹی وی چینل کو بتایا کہ ان کی عثمان قادر کے ساتھ دوستی ہوئی تھی جو محبت میں بدل گئی،اور اس کے بعد دونوں نے شادی کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

اور ایک دوسرے کو جیون ساتھی چن لیا۔یاد رہے چند دنوں سے ثوبیہ خان کی خفیہ شادی کی افواہیں کافی گردش میں تھیں، مگر کسی کو یہ اندازہ نہیں تھا کہ شادی کی خبروں میں کس حد تک صداقت ہے۔تاہم اب ثوبیہ خان نے خود بھی اس بات کی تصدیق کر دی کہ وہ رشتہ ازدواج میں بندھ گئی ہیں اور نئے سال کے آغاز میں باقاعدہ پیا گھر سدھار جائیں گی ۔جب کہ عثمان قادر بھی اپنے والد عبدالقادر کی طرح کرکٹر ہی ہیں ۔

عثمان قادر مختلف کلبز کی جانب سے کرکٹ کھیلتے ہیں جبکہ افریقہ اور آسٹریلیا کے کرکٹ کلب میں باقاعدہ لوگوں کو کرکٹ کھیلنے کی ٹریننگ بھی دے رہے ہیں۔ ثوبیہ خان فلم ،ٹی وی، اسٹیج اور فیشن کی دنیا میں خاصا نام کما چکی ہیں۔تاہم اب انہوں نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ اسٹیج کی دنیا سے کنارہ کسی اختیار کر لیں گی اور صرف معیاری فلموں میں کام کریں گی۔