25جولائی کا دن تبدیلی کی نوید لیکر طلوع ہوگا ، میر سردار خان رند

کرپشن مافیا اور بریف کیس کلچر اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ،ضمیر فروشوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے زندہ درگور کر دینگے،گفتگو

منگل 17 جولائی 2018 17:36

بولان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) کچھی کے عوام کی سینکڑوں کی تعداد میں شمولیت رند پینل کی کامیابی کی دلیل ہے 25جولائی کا دن تبدیلی کی نوید لیکر طلوع ہوگا کرپشن مافیا اور بریف کیس کلچر اپنی آخری سانسیں لے رہا ہے ضمیر فروشوں کی سیاست ہمیشہ کیلئے زندہ درگور کر دینگے ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف کے صوبائی رہنماء ،رند قومی اتحاد کے مرکزی چیئرمین میر سردار خان رند نے ڈھاڈر سے ٹکری ترک علی لاہورزئی جتوئی کی برادری سمیت اور بالاناڑی کے مختلف علاقوں سے ارباب میوہ خان کی قیادت میں سینکڑوں برادری نے گیلو پینل سے علیحدگی کے بعد رند پینل اور پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت کرنے والوں سے گفتگو میں کہی انہوں نے کہا کہ عوام تبدیلی چاہتے ہیں بریف کیس کلچر کے ذریعے ضمیر خریدنے والے ابھی اپنی سیاست کی ناؤ کو ڈوبتا دیکھ کر بوکھلاہٹ کا شکار ہیں اور صرف سیاسی بیان بازی کرکے اپنی ناکامی کا چھپا رہے ہیں عوام نے انہیں مسترد کردیا ہے انشاء اللہ 25جولائی کا دن تبدیلی کی نوید لیکر طلوع ہوگا عوام پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار صوبائی صدر چیف آف رند سردار یار محمد رند کو NA260اورPB17سے بھاری اکثریت سے کامیاب بنائیں گے تبدیلی عوام کے دہلیز پر دستک دے رہی ہے عوام عملی طور پر پچیس جولائی کو گھروں سے نکل کر بلا پر مہر ثبت کرکے ترقی خوشحالی کو ووٹ دیکر اپنی نسلوں کو آباد کریں انہوں نے کہا کہ انشاء پی ٹی آئی مرکز سمیت بلوچستان میں کامیابی حاصل کرکے حکومت بنائیں گی نیا پاکستان کا وژن شرمندہ تعبیر ہوگا