سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ کرکٹ فیسٹیول ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب (کل) ہوگی

منگل 17 جولائی 2018 17:37

سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ کرکٹ فیسٹیول ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب (کل) ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) سندھ اسپورٹس بورڈ سہ روزہ فیسٹیول کرکٹ ٹورنامنٹ کی اختتامی تقریب کل بروز بدھ18 جولائی کو اصغر علی شاہ اسٹیڈیم میں شام5بجے منعقد ہوگی۔نگراں صوبائی وزیر کھیل سندھ ڈاکٹر سید جنید علی شاہ مہمان خصوصی ہونگے ان کے ہمراہ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی بھی ہونگے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ سندھ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ صوبائی وزیر کھیل نے اس ٹورنامنٹ آٹھ دینی مدارس کی کرکٹ ٹیمیں بھی شامل کی تھی جبکہ 8 ٹیمیں اسکول کھلاڑیوں پر مشتمل تھیں اختتامی تقریب سے قبل اس کا فائنل مقابلہ بھی ہوگا‘ بعد ازاں نگراں صوبائی وزیر کھیل ڈاکٹر سید جنید علی شاہ ڈائریکٹر اسپورٹس شہزاد پرویز بھٹی کے ہمراہ فاتح کھلاڑیوں میں میرٹ سرٹیفکیٹ‘ٹرافیز اور نقد انعامات تقسیم کریں گے۔

متعلقہ عنوان :