Live Updates

پرچی پڑھ کر تقریر کرنے والوں پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان زرا اپنے امیدواروں پر بھی نظر ڈالیں

پی ٹی آئی رہنما سیدہ سونیا علی پرچی پڑھ کر پریس کانفرس کرتی رہیں، کچھ الفاظ بمشکل پڑھ پائیں،ویڈیو وائرل

Muqadas Farooq Awan مقدس فاروق اعوان منگل 17 جولائی 2018 17:49

پرچی پڑھ کر تقریر کرنے والوں پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان زرا اپنے ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔17جولائی 2018ء) پرچی پڑھ کر تقریر کرنے والوں پر تنقید کرنے سے پہلے عمران خان زرا اپنے امیدواروں پر بھی نظر ڈالیں۔ ۔تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں دیکھا جا سکتا ہے خاتون بمشکل پریس کانفرس کر رہی ہیں جب کہ پریس کانفرس بھی پرچی پڑھ کر کر رہی ہیں،جب کہ خاتون کا تعلق پاکستان تحریک انصاف سے بتایا جا رہا ہے۔

سوشل میڈیا صارفین نے ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار کے ساتھ ساتھ عمران خان پر بھی تنقید کی ہے۔اور کہا ہے کہ عمران خان نے کئی بار نواز شریف پر تنقید کی ہے کہ وہ پرچی سے پڑھ کر تقریر کرتے ہیں ۔لیکن عمران خان کی اپنی پارٹی کے امیدوار بھی اب پریس کانفرس کرنے کے لیے پرچی کا سہارا لیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اسی حوالے سے پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار سیدہ سونیا علی شاہ کی ایک ویڈیو وائرل ہو رہی ہے جس میں وہ پریس کانفرس سے خطاب کر رہی ہیں۔

تحریک انصاف کی امیدوار میڈیا کو پرچی کے باوجود اپنا بیان نہیں دے سکیں اور ایک پرائمری کلاس کے بچے کی طرح سبق پڑھتی ہوئی نظر آئیں ۔اور کچھ الفاظ تو بمشکل پڑھ پا رہی تھیں۔مخدومہ سیدہ سونیا علی رضا شاہ پر انتخابی مہم کے دوران الزام لگا کہ ان کی گاڑی نے ایک شخص کو کچل کر ہلاک کردیا تھا، مخالفین کی جانب سے حلقے میں اس پر بھرپور واویلا کیا گیا جس کے بعد تحریک انصاف کی امیدوار نے اپنی پوزیشن واضح کرنے کا فیصلہ کیا اور ایک پریس کانفرس بلائی۔

اور کہا کہ نہ تو وہ گاڑی ان کی تھی اور نہ ہی وہ ڈرائیور ان کا تھا۔سیدہ سونیا علی شاہ مشکل سے پرچی سے الفاظ پڑھ پا رہی تھیں۔اس دوران وہاں موجود باقی لوگوں نے بھی سیدہ سونیا علی شاہ کو پرچی سے پڑھنے میں مدد کی۔لیکن سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پی ٹی آئی کی خاتون امیدوار پوری دنیا میں مذاق بن گئیں۔سیدہ سونیا علی شاہ کیسے پریس کانفرس کر رہی ہیں،ویڈیو میں ملاحظہ کیجئے:
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات