Live Updates

حکومت نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر کالا باغ ڈیم تعمیر کرئے ،

تحریک کے سیاسی میدان میں آجانے کے بعد سیاسی پنڈتوں کی نیندیں آڑ گئی ہیں، راناثناللہ غدار ختم نبوت ہیں تحریک لبیک اسلام کے سربراہ علامہ ڈاکٹر اشرف جلالی کا پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 17:53

حکومت نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر کالا باغ ڈیم ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) تحریک لبیک اسلام کے سربراہ علامہ ڈاکٹر اشرف جلالی نے کہا ہے کہ حکومت نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر کالا باغ ڈیم تعمیر کرئے تحریک کے سیاسی میدان میں آجانے کے بعد سیاسی پنڈتوں کی نیندیں آڑ گئی ہیں راناثناللہ غدار ختم نبوت ہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کیروز نیشنل پریس کلب اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

اس موقع پر ڈاکٹر ظفر جلالی ، مفتی محمد سعید نقشبندی ، وقار مدنی بھی موجود تھے ۔ ڈاکٹر آصف جلالی نے کہا کہ تحریکا لبیک اسلام کا مطالبہ ہے کہ نواز شریف اور زرداری کی لوٹی ہوئی دولت واپس لاکر کالا باغ ڈیم تعمیر کیاجائے تحریک لبیک کے سیاسی میدان میں آجانے کے بعد سیاسی پنڈتوں کی نیندیں اڑھائی ہوئی ہیں کشمیر اور فلسطین کے ایشوز ہمارے منشور کا اہم حصہ ہے بیت المقدس کی آزادی کے لئے جیت کر اپنا بھر پور کردار ادا کریں گے ،ڈاکٹرعافیہ صدیقی کی رہائی ہمارے منشور میں اہم ایجنڈے پر شامل ہے، تحریک لبیک کے سربراہ نے پریس کانفرنس کے دوران اپنا انتخابی منشور جاری کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ تعلیمی ترقی، معاشی خوشحالی ، انصاف کی فراہمی، صحت عامہ، دفاع پاکستان انتخابی منشور کا حصہ ہیں منشور میں محفوظ معاشرہ، حقوق نسواں، فلاح کسان، خوشحال مزدور، آزاد میڈیا مفادات امت اور اقلیت کا تحفظ شامل ہیں، انہوں نے کہاکہ سیاسی جماعتوں کو ووٹ دینا بدی کو دعوت دینا ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف نے رحمان اور بھگوان کو ایک قرار دیا تھا مملکت خدا داد میں امریکی ایجنڈا کو پورا نہیں ہونے دیں گے ہم انتخابات نہیں بلکہ اسلام کی جنگ لڑ رہے ہیں، ڈاکٹر آصف جلالی نے پیر اف گولڑہ نظام الدین جامی کے ساتھ رابطوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے خود پیر نظام الدین جامی سے ملاقات کی تھی اور ہم نے ختم نبوت کے لئے مل کر لڑنے پر اتفاق کیاتھا لیکن بعد میں معلوم نہیں کہ نظام الدین جامی نے عمران خان کے ساتھ کن بنیادوں پر اتحاد کرلیااکثر گدی نشین ہمارے ساتھ ہیں، انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہ مسلم لیگی رہنما رانا ثنا اللہ نے کہا تھا کہ نواز شریف کا استقبال کرنا حج کے برابر ہے، اکے سوال کے جواب میںڈاکٹر آصف جلالی نے کہا کہ رانا ثنا اللہ غدار ختم نبوت ہے رانا ثنا اللہ قادیانی اور مسلمانوں کو ایک سمجھتا ہے ،رانا ثنا میں اگر پہلے سے ایمان ہوتا تو ان پر فتوی صادر ہوتا ۔

میں نے بہت پہلے رانا ثنا اللہ کے کفریانہ باتوں کو بیان کر چکا ہوں زاہد حامد نے بھی ختم نبوت کے ساتھ غداری کی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات