ہم کرکٹ کھیل بھی سکتے ہیں اور کھلا بھی سکتے ہیں،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بڑاقدم ہے،نجم سیٹھی

پی ایس ایل اورورلڈالیون کے دورے سے انٹرنیشنل کمیونٹی کااعتماد بڑھا ہے،چیئرمین پی سی بی کا اجلاس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 18:10

ہم کرکٹ کھیل بھی سکتے ہیں اور کھلا بھی سکتے ہیں،ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی بڑاقدم رہا۔پیر کو لاہورمیں پی سی بی کے جنرل کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ اجلاس میں قومی ٹیم کے فیوچرٹورپروگرام سمیت دیگراہم ایشوزبھی زیربحث آئیں گے۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی نجم سیٹھی کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم حملے کے بعد بھی دوبارہ پاکستان آئی جو بڑی کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

پی ایس ایل اورورلڈالیون کے دورے سے انٹرنیشنل کمیونٹی پراعتماد بڑھا ہے۔ اسکول کرکٹ کا تجربہ بھی کامیاب رہا جس میں ایک لاکھ نوجوانوں نے حصہ لیا،اسکول کرکٹ کے بعد پچاس فیصد نے کلب کرکٹ کا آغازکردیا ہے۔نجم سیٹھی نے کہاکہ ہم کرکٹ کھیل سکتے ہیں،کھلا سکتے ہیں اوراب اس کو مزید آگے بڑھانا ہے۔نجم سیٹھی نے مزیدکہاکہ استحکام رہے گا توہم اپنے ٹارگٹ حاصل کر سکیں گے۔چیئرمین پی سی بی نے کہاکہ سیاسی حالات بدل رہے ہیں،اللہ کرے ملک میں استحکام رہے۔