ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان

آندرے رسل کی 3 برس ٹیم میں واپسی، جوزف اور پاویل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب، سیموئلز، بریتھویٹ ڈراپ

منگل 17 جولائی 2018 18:10

ویسٹ انڈیز کا بنگلہ دیش کے خلاف ون ڈے سیریز کیلئے سکواڈ کا اعلان
کنگسٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) ویسٹ انڈیز نے آئندہ ہفتے بنگلہ دیش کے خلاف شیڈول ہوم ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ سیریز کیلئے 13 رکنی سکواڈ کا اعلان کر دیا، مایہ ناز آل رائونڈر آندرے رسل کی 3 برس بعد ٹیم میں واپسی ہوئی ہے، انہوں نے آخری مرتبہ نومبر 2015 میں ون ڈے میچ میں ملک کی نمائندگی کی تھی، فاسٹ بائولر الزاری جوزف اور بلے باز کیرن پاویل ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب رہے البتہ مارلون سیموئلز، کارلوس بریتھویٹ، نکیتا ملر، شیلڈن کوٹریل اور کیسرک ولیمز کو ڈراپ کر دیا گیا، فاسٹ بائولر کیمر روچ کو آرام کی غرض سے سکواڈ میں شامل نہیں کیا گیا۔

(جاری ہے)

ویسٹ انڈیز اور بنگلہ دیش کے درمیان ون ڈے سیریز کا آغاز 22 جولائی سے ہو گا۔ اعلان کردہ سکواڈ کپتان جیسن ہولڈر، دیوندرا بیشو، کرس گیل، شمرون ہٹمائر، شے ہوپ، الزاری جوزف، ایون لیوس، جیسن محمد، ایشلے نرس، کیموپال، کیرن پاویل، روومان پاویل اور آندرے رسل پر مشتمل ہے۔

متعلقہ عنوان :