رامیش پووار بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر

منگل 17 جولائی 2018 18:10

رامیش پووار بھارتی خواتین کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر
ممبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق بھارتی آف سپنر رامیش پووار قومی خواتین کرکٹ ٹیم کے عبوری کوچ مقرر ہو گئے، انہیں توشار آروتھے کی جگہ یہ ذمہ داری دی گئی ہے، توشار گزشتہ ہفتے اپنے عہدے سے مستعفی ہوئے تھے۔

(جاری ہے)

بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا (بی سی سی آئی) نے رامیش پووار کی خواتین ٹیم کے عبوری کوچ تقرری کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 25 جولائی سے 3 اگست تک منعقد ہونے والے کیمپ میں کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے جبکہ فیلڈنگ کوچ بیجوجارج اور دیگر سپورٹنگ سٹاف بھی ان کی معاونت کرے گا۔ پووار کو 2 ٹیسٹ اور 31 ون ڈے میچز میں بھارت کی نمائندگی کا اعزاز حاصل ہے۔

متعلقہ عنوان :