محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران اپنی خرابیوں کو دور کر کہ محکمہ کی کارکردگی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں،اقبال نفیس خان

منگل 17 جولائی 2018 18:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) چیئرمین اینٹی کرپشن اقبال نفیس خان نے محکمہ میں حا ل ہی میں مقرر ہونے والے افسران سے کہا ہے کہ محکمہ اینٹی کرپشن کے افسران اپنی خرابیوں کو دور کر کہ محکمہ کی کارکردگی بڑھانے میں اپنا کردار ادا کریں، انہوں نے ہدایات دیں کہ عوام اور دیگر ذرائع سے ملنے والی شکایات کا فوری ازالہ کیا جائے اور اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج محکمہ اینٹی کرپشن کراچی میں ہونے والے ایک اہم اجلاس کی صدارت کرتی ہوئے کیا۔ اجلاس میں اسپیشل سیکریٹری خالد چاچڑ، ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیاض حسین عباسی، ایڈیشنل ڈائریکٹر رضوان احمد، ڈپٹی ڈائریکٹرز سمیت دیگر افسران نے بھی شرکت کی۔

(جاری ہے)

چیئرمین اینٹی کرپشن اقبال نفیس خان نے کہا کہ زیر التواء مقدمات کی انویسٹی گیشن کو جلد از جلد مکمل کر کہ چالان پیش کریں اور قانون کے مطابق گرفتاریاں عمل میں لائی جائیں۔

انہوں نے ڈپٹی ڈائریکٹرز کو ہدایت کی عدالتوں میں مکمل ثبوت پیش کئے جائیں جبکہ کہ اس ضمن میں سرکاری وکلا کی کارکردگی کو بھی مد نظر رکھیں تاکہ بدعنوان عناصر کے خلاف کاروائی کو بروقت مکمل کر کہ سزائیں دی جا سکے۔ انہوں نے ہدایات دیں کہ چھاپوں اور اچا نک دو ر ے کے سلسلے میں پیشگی اجازت لی جائے اور کارروائی کی مکمل رپورٹ پیش کی جائے۔ چیئرمین اینٹی کرپشن نے ہدایات دیں کہ اینٹی کرپشن کمیٹی ون، ٹوو اور تھری میں ہونے والے فیصلوں پر ایک ہفتے کے اندر عملدرآمد کو یقینی بنایا جائے اور آئیندہ اجلاس میں جامع رپورٹ پیش کی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ عوام کو ہراساں کرنے سے گریز کیا جائے اس ضمن میں کسی بھی شکایت کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔ بعد ازاں چیئرمین اینٹی کرپشن نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن فیاض حسین عباسی کے ہمراہ صوبے بھر کہ ڈپٹی ڈائریکٹرز سے الگ الگ ملاقاتیں کر کہ ان کہ مسائل سے آگا ہی حا صل کی اور ضروری ہدایات بھی دیں۔

متعلقہ عنوان :