پاکستانی تاریخ میں پہلی بار ہچیسن پورٹس پاکستان نے خواتین کو ریموٹ کنٹرول کرین آپریٹ کرنے کا لائسنس دے دیا
منگل 17 جولائی 2018 18:30
(جاری ہے)
پھر ہمیں خود ہی مشینوں کو 200 گھنٹے آپریٹ کرنا تھا۔ یہ تمام کام جسمانی و ذہنی اعتبار سے مشکل تھے تاہم اس سے مجھے مزید عزم ملا کہ اپنے طور پر بہترین کام کرنا ہے۔
مجھے ایسے ادارے کے ساتھ کام کرنے پر فخر ہے جو عمر اور صنف سے بڑھ کر ہمارے اخلاص اور محنت کو اہمیت دیتا ہے۔ " ہچیسن پورٹس پاکستان کے ہیڈ اور جنرل منیجر کیپٹن سید راشد جمیل نے کہا، "مہارت اور کارکردگی کے اعتبار سے ہم پاکستان میں عالمی شپنگ معیار متعارف کرا رہے ہیں۔ ایک ذمہ دار اور مساوی مواقع فراہم کرنے والے ادارے کے طور پر ہم اس بات کو یقینی بناتے ہیں کہ ہماری پالیسیوں اور افعال سے خواتین کی حوصلہ افزائی ہو ۔ فریال اور امامہ کرینیں آپریٹ کرنے کی باقاعدہ لائسنس یافتہ تربیت مکمل کرنے والی پہلی پاکستانی خواتین ہیں۔ ہم اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ یہ دونوں نوجوان انجینئرز پاکستان میں تمام نوجوان خواتین کے لئے مثالی کردار بنیں گی بالخصوص وہ خواتین جو ایسے شعبوں میں اپنا کیرئیر بنانے کی خواہاں ہیں جہاں پہلے صرف مرد ہی تھے ۔" فریال نے 142 گھنٹے مکمل کئے اور 23 مووز فی گھنٹہ کی رفتار سے زیر نگرانی مجموعی طور پر 646 مووز سرانجام دیئے۔ دوسری آپریٹر امامہ نے 162 گھنٹے مکمل کئے اور 29 مووز فی گھنٹہ کی رفتار سے زیر نگرانی مجموعی طور پر 516 مووز سرانجام دیئے۔ یہ STSکرین کی ٹرینی اہلکاروں کے لئے غیرمعمولی کارکردگی ہے۔ ہچیسن پورٹس پاکستان ملک میں پہلا کنٹینر ٹرمینل ہے جس نے ریموٹ کنٹرول کرین آپریشنز متعارف کرائے ہیں اور یہ مکمل طور پر آر او ایس موڈ پر کی سائیڈ آپریشنز چلا رہا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی زیادہ محفوظ، پائیدار، بہتر کارکردگی ، مختلف امور کی انجام دہی اور کم لاگت کی حامل ہے۔ یہ ٹیکنالوجی یہاں ریکارڈ ساز کارکردگی برقرار رکھنے میں اہم کردار ادا کرے گی جو عالمی سطح پر دنیا میں سب سے زیادہ بہترین کارکردگی کے حامل کنٹینر ٹرمینل کے معیار سے عین مطابقت رکھتی ہے۔مزید تجارتی خبریں
-
چینی کی مصنوعی قلت،فی بوری قیمت میں 100روپے کااضافہ کر دیا گیا
-
ملک میں منگل کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 7800 روپے کی کمی ہوئی
-
ایف ڈی آئی میں مارچ کے دوران سالانہ بنیاد پر 52 فیصد اضافہ ہوا ،سٹیٹ بینک
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی،71 ہزار751پوائنٹ کی نفسیاتی حد عبور کرگیا
-
برائلر گوشت کی قیمت میں36روپے کلو کمی
-
سکریپ کے گودام میں آگ لگنے سے لاکھوں کا سامان جل گیا
-
کراچی گولڈ بلین ایکس چینج کا سونے کے نرخ جاری کرنے کا اعلان
-
پیاز کی قیمتوں کمی جبکہ چینی قیمتوں اضافہ شروع ہوگیا پیاز کی قیمت 280سے کم ہوکر 140روپے فی کلو ہوگئی
-
لاہور: برائلر گوشت کی قیمت میں کمی
-
پاکستان سٹاک ایکسچینج میں تیزی ،100 انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
-
اوپن مارکیٹ میں چینی کی قیمتیں بڑھنا شروع ہوگئیں
-
برائلر گوشت کی قیمت میں 12روپے کلو کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.