سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی ہے وہی دی جا رہی ہیں‘ نگران حکومت نے شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیا

منگل 17 جولائی 2018 18:33

سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی ہے وہی دی جا رہی ہیں‘ نگران ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) نگران حکومت نے نواز شریف کو سہولتیں دینے سے متعلق مسلم لیگ (ن) کے صدر محمد شہباز شریف کے خط کا جواب دیدیا جس میں کہا گیا کہ سابق حکومت نے جیلوں میں جو غسل خانے دیئے وہی ہم دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

نگران وزیر قانون پنجاب ضیا حیدر رضوی کی جانب سے لکھے گئے خط میں مزید کہا گیا کہ سابق حکومت قیدیوں کو جو سہولتیں دے کر گئی ہے وہی دی جا رہی ہیں، معاملات بہتر کر کے قیدیوں کو سہولتیں دے رہے ہیں۔

شہباز شریف نے نواز شریف کو جیل میں سہولتوں کیلئے نگران حکومت کو خط لکھا تھا۔ جس میں انہوں نے مطالبہ کیا کہ تین مرتبہ وزیراعظم رہنے والے نواز شریف کو جیل میں ان کے استحقاق کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں، نواز شریف کو دل کا عارضہ ہے، انہیں ذاتی معالج کی طرف سے تواتر کیساتھ طبی معائنے اور ادویات کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔