ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تولوگوں کو روزگاربھی ملے گا،بے نظیرکسان کارڈ متعارف کرائیں گے،

بینظیر کے نامکمل مشن کومکمل کرنے کے لیے نکلا ہوں،ہمارا مقابلہ پسماندگی،غربت اوربے روزگاری سے ہے،پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری ریلی سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 18:50

ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت آئے ..
روات(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تولوگوں کو روزگاربھی ملے گا،بے نظیرکسان کارڈ متعارف کرائیں گے،بینظیر کے نامکمل مشن کومکمل کرنے کے لیے نکلا ہوں،ہمارا مقابلہ پسماندگی،غربت اوربے روزگاری سے ہے۔

(جاری ہے)

منگل کو کارکنوں سے خطاب میں بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ آج کی سیاسی جماعتیں ایک ہی سکے کے دورخ ہیں،انکے پاس مستقبل کا کوئی پلان نہیں،بینظیر کے نامکمل مشن کومکمل کرنے کے لیے نکلا ہوں۔بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ہمارا مقابلہ پسماندگی،غربت اوربے روزگاری سے ہے،اگرعوام میرے ساتھ ہے تودنیا کی کوئی طاقت ہمارا راستہ نہیں روک سکتی،پنجاب میں انتخابات نہیں نظریاتی لڑائی لڑرہے ہیں،ہمارا مقابلہ کسی سیاسی جماعت یا سیاستدان سے نہیں۔انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی حکومت آئے گی تولوگوں کو روزگاربھی ملے گا،ہمارے منشور میں بہت سارے انقلابی پروگرام ہیں،بے نظیرکسان کارڈ متعارف کرائیں گے۔