زعیم قادری نے شہباز شریف کا بھانڈا پھوڑ دیا

شہباز شریف مسلم لیگ ن کو نواز شریف سے الگ کرنا چاہتے ہیں،زعیم قادری کا الزام

Syed Fakhir Abbas سید فاخر عباس منگل 17 جولائی 2018 18:59

زعیم قادری نے شہباز شریف کا بھانڈا پھوڑ دیا
لاہور (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-14جولائی 2018ء) :زعیم قادری نے شہباز شریف کا بھانڈا پھوڑ دیا۔زعیم قادری نے الزام عائد کیا ہے کہ شہباز شریف مسلم لیگ ن کو نواز شریف سے الگ کرنا چاہتے ہیں اور اسی وجہ سے وہ نواز شریف کے بیانیے سے اختلاف کرتے ہیں۔تفصیلات کے مطابق پنجاب کو مسلم لیگ ن کا گڑھ سمجھا جاتا ہے۔تاہم موجودہ صورتحال میں مسلم لیگ ن کو سخت مزاحمت کا سمان کرنا پڑرہا ہے۔

مجموعی طور پر مسلم لیگ ن اس وقت اپنے مشکل ترین دور سے گزر رہی ہے۔ایک جانب مسلم لیگ ن کی مرکزی قیادت کرپشن کیسسز میں پھنسی ہوئی ہے اور دوسری جانب مسلم لیگ ن کے بڑے بڑے ناموں نے اپنی پارٹیوں کی پے در پے غلطیوں کے بعد مسلم لیگ ن سے ہاتھ کھڑے کر دئیے ہیں ،ایسے مشکل حالات میں مسلم لیگ ن کو الیکشن کا مرحلہ درپیش ہے۔

(جاری ہے)

نواز شریف اور مریم نواز کی گرفتاری کے بعد صورتحال جو رخ اختیار کرچکی ہے اس میں ملک بھر کے علاوہ میں بھی مسلم لیگ ن بیک فٹ پر آچکی ہے۔

اس صورتحال میں شہباز شریف اور نواز شریف میں اختلافات کی خبروں نے کارکنان کے نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔اس موقع پر مخالفین تو مخالفین کچھ اپنوں نے بھی ایسی باتیں اڑانا شروع کی ہیں جو نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلاف کی خبروں کو ہوا دیتی ہے اور اس پہلو کو مضبوط کرتی ہیں۔ان ہی میں سے ایک مسلم لیگ ن کے سابق ترجمان زعیم قادری ہیں ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے زعیم قادری کا بتانا تھا کہ نواز شریف اور شہباز شریف میں اختلافات اس حد تک پہنچ چکے ہیں کہ شہباز شریف چاہتے ہیں کہ سابق وزیر اعظم نواز شریف کو پارٹی سے مکمل طور پر الگ کردیا جائے اور اسی وجہ سے شہباز شریف نے نواز شریف سے اپنا بیانیہ مختلف رکھا ہے۔

یاد رہے کہ زعیم قادری نے بھی کچھ عرصہ قبل ٹکٹ نہ ملنے کے بعد مسلم لیگ ن کو خیرباد کہنے کا اعلان کردیا تھا۔