Live Updates

چشتیاں ،جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی فاطمہ طاہر بشیر چیمہ

،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 241چشتیاں ملک مظفر خاں ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 242ڈاہرانوالہ چوہدری عبدالله وینس کی حمایت کا اعلان کردیا

منگل 17 جولائی 2018 19:03

چشتیاں (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) جماعت اسلامی نے تحریک انصاف کی امیدوار قومی اسمبلی فاطمہ طاہر بشیر چیمہ ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 241چشتیاں ملک مظفر خاں ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 242ڈاہرانوالہ چوہدری عبدالله وینس کی حمایت کا اعلان کردیا ہے ۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی ضلع بہاولنگر کے امیر چوہدری افتخار ندیم ،سیاسی کمیٹی جماعت اسلامی کے صدر ڈاکٹر عرفان الله ، امیر حلقہ 242چوہدری ناصر محمود گرو ، عبدالوارث وڑائچ ، صدر الخدمت فائونڈیشن کے صدر چوہدری ریاض محمود نے پریس کانفرنس کے دوران سابق ممبر قومی اسمبلی چوہدری طاہر بشیر چیمہ ،امیدوار صوبائی اسمبلی حلقہ 241چشتیاںکی موجودگی میں اپنے خطاب میں کہا کہ چشتیاں کے امیدواروں میں تحریک انصاف کے امیدوار وں کا پینل عوام کی خدمت ، ترقی و خوشحا لی کے سلسلہ میں بہت سنجیدہ اور مخلص ہے اور الیکشن کے دوران متذکرہ امیدواروں کی کامیابی کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔

اس موقع پر چوہدری طاہر بشیر چیمہ ، ملک مظفر خاں ، چوہدری الله داد چیمہ نے بھی خطاب کیا۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات