افغانستان، خود کش دھماکا، 7طالبان سمیت 22افراد ہلاک ،

درجنوں زخمی دھماکا 2بجکر 30منٹ پر ہوا،زخمیوں کو فوری طبی امداد کیلئے اسپتال منتقل کر دیا گیا،تحقیقات جاری ،پولیس چیف باقزوئی

منگل 17 جولائی 2018 19:30

سرائے پل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) افغانستان میں سرائے پل میں ایک خود کش دھماکے میں 7طالبان سمیت 22افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے، خود کش دھماکا 2بجکر 30منٹ پر ہوا،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کسی بھی گروہ نے خودکش حملے کے ذمہ داری قبول نہیں کی۔ بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق افغانستان میں سرائے پل میں ایک خود کش دھماکے میں 7طالبان سمیت 22افراد جاں بحق جب کہ درجنوں زخمی بھی ہوئے، خود کش دھماکا 2بجکر 30منٹ پر ہوا،زخمیوں کو فوری طور پر طبی امداد کے لئے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، کسی بھی گروہ نے خودکش حملے کے ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔

پولیس کے سربراہ عبدالقیوم باقزوئی نے پژواک افغان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ افغانستان میں سرائے پل میں ایک خود کش دھماکے میں 7طالبان سمیت 22افراد جاں بحق ہو گئے جب کہ درجنوں افراد زخمی ہو گئے جن میں چند زخمیوں کی حالت تشویشناک ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ یہ واقعہ دن 2بجکر 30منٹ پر پیش آیا۔فوری امدادی کاروائیاں کرتے ہوئے زخمیوں کا اسپتالوں میں منتقل کر دیا گیا ہے۔ دھماکا ایک تقریب میں ہوا جس کے بارے میں ابھی کوئی تفصیل سامنے نہیں آسکی ہے۔ باقزوئی نے مزید کہا کہ خود کش حملے سے متعلق تحقیقات جاری ہیں لیکن ابھی تک کسی گروہ نے بھی ذمہ داری قبول نہیں کی ہے۔