ہوائی، آتش فشاں کا لاوا کشتی پر گرنے سے 23سیاح جھلس گئے

منگل 17 جولائی 2018 19:30

ہوائی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں کا لاوا کشتی پر گرنے سے 23سیاح جھلس گئے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق امریکی ریاست ہوائی میں آتش فشاں سے نکلنے والا ایک لاوا بم کشتی کی چھت پھاڑتے ہوئے سیاحوں پر گرا جس سے 23 سیاح زخمی ہوگئے جب کہ ایک شخص کی ٹانگ کی ہڈی ٹوٹ گئی۔بین الاقوامی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی ریاست ہوائی کے بگ آئی لینڈ میں واقع آتش فشاں کے دھانے سے ایک لاوا بم پھٹ پڑا جو قریبی موجود سیاحوں کی کشتی کی پر آن گرا۔

لاوا بم چھت پھاڑتے ہوئے کشتی میں داخل ہوا جس کے نتیجے میں ایک سیاح کی ٹانگ ٹوٹ ہوگئی جب کہ دیگر 22 سیاح زخمی ہوگئے۔فائر بریگیڈ حکام کا کہنا تھا کہ بوٹ میں معمولی آگ لگی تھی جس پر قابو پالیا گیا ہے جب کہ کشتی کو پورٹ پر واپس پہنچا دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

زخمیوں میں سے تین کو ایمبولینس کے ذریعے اسپتال منتقل کیا گیا ہے جب کہ دیگر سیاحوں کو طبی امداد فراہم کر کے ہوٹل روانہ کردیا گیا ہے۔واضح رہے کہ کلاویا آتش فشاں سے رواں برس مئی میں لاوا نکلنا شروع ہوا تھا اور اب بھی اس آتش فشاں سے دھواں سے اور پگھلے ہوئے پتھر نکل رہے ہیں جو کبھی کبھی اکا دکا بارش کے قطروں کی طرح زمین پر برستے ہیں جس سے شہریوں کی زخمی ہونے کی اطلاعات بھی موصول ہوتی رہتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :