اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے،چوہدری نثار
نوازشریف پرمشکل اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی،میاں صاحب سے کہا تھا دشمنیاں نہ بڑھائیں،عدلیہ اہم ادارہ ہےانصاف مانگیں تضحیک نہ کریں۔فتح جنگ میں کارنرمیٹنگ
ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 19:26
(جاری ہے)
ڈالر کی قدر بڑھنے سے عام آدمی پرفرق پڑتا ہے۔کوئی نہیں بتائے گا کہ مہنگائی کوکیسے کم کیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ یہاں ہرکوئی وزیراعظم کا امیدوار بنا پھر رہا ہے۔آج سیاست دان ایک دوسرے سے دست وگریبان ہیں۔ چوہدری نثار نے کہا کہ اللہ کرے نوازشریف کی مشکلات میں کمی آئے۔ نوازشریف پرمشکل اپنی غلطیوں کی وجہ سے آئی ہے۔ پارٹی اور نوازشریف سے میرا 34 سال سے تعلق ہے۔ہم نے 14لوگوں کے ساتھ ملکر پارٹی بنائی تھی۔ پارٹی بنانے والے 14لوگ نوازشریف کوچھوڑ گئے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مشکل وقت میں کہا تھا کہ میاں صاحب دشمنیاں نہ بڑھائیں۔نوازشریف سے کہا تھا کہ اداروں سے نہ لڑو۔ عدلیہ قوم کا اہم ادارہ ہے انصاف مانگیں تضحیک نہ کریں۔ لیکن لوگوں نے نوازشریف کے کان بھرے کہ میں درست مشورہ نہیں دیتا۔نوازشریف کے اردگرد لوگوں نے ان کومشورے دیے۔ ان مشوروں کی وجہ سے نوازشریف ان حالات میں آئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اس بات کی بنا پرمجھے کہا گیا ٹکٹ کےلیے درخواست جمع کرائیں۔ جبکہ میں نے کبھی پارٹی ٹکٹ کے لیے خود درخواست نہیں دی۔ جس کے بعد میں نے آزاد الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ 1985ء سے الیکشن لڑ رہاہوں لیکن کبھی الیکشن نہیں ہارا۔ عوام سے درخواست ہے کہ جیپ کے نشان پرووٹ دیں اور جیپ کواوور لوڈ کریں گے۔مزید اہم خبریں
-
پاکستان الیکٹرک گاڑیوں ں تیاری میں اپنی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لیے بین الاقوامی کمپنیوں کے ساتھ تعاون کوفروغ دے رہا ہے، رپورٹ
-
پاکستان اور ایران کا آزاد تجارتی معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے، دوطرفہ تجارت پانچ سال میں 10 ارب ڈالر تک بڑھانے پر اتفاق ، ایران کے صدر ڈاکٹر سیّد ابراہیم رئیسی کے دورے کے اختتام پر مشترکہ بیان جاری
-
’اڈیالہ کے باسیوں سے ہاتھ ملائیں‘ تاجروں کا معاشی استحکام کیلئے وزیراعظم کو عمران خان سے بات چیت کا مشورہ
-
غزہ کے لیے امداد، عارضی امریکی بندرگاہ کی تعمیر کا آغاز بہت جلد
-
عمران خان نے سنی اتحاد کونسل کے سربراہ حامد رضا کو پبلک اکاﺅنٹس کمیٹی کے چیئرمین کے عہدے کے لیے نامزد کردیا
-
پاکستان کی چینی کاروباری اداروں کو پاکستان میں سرمایہ کاری کی دعوت
-
وزیرقانون کی بین الاقوامی پارلیمنٹرین کانگریس کے وفد سے ملاقات،وزیر قانون کو تنظیم کے کام اور مشن بارے آگاہ کیا
-
وزیراعظم نے مختلف شعبوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے نوجوانوں سے مزار قائد پر پاکستان کی خدمت کرنے کا حلف لیا
-
تجارت سے متعلق ڈیٹا کی نگرانی اور تجزیہ کی درستگی کو بڑھانے کیلئے ڈیجیٹل ٹولز کا استعمال ضروری ہے، جام کمال خان
-
چیئرمین سینیٹ سے امریکی سفیر کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات پر گفتگو
-
وزیراعظم شہا ز شریف کی مزار قائد پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی
-
معاشی استحکام کے لیے وفاق اور صوبوں کو قریبی تعلق بنانا پڑے گا، وزیراعظم
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.