پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو پر تحریری جواب جمع کرادیا

تحریری جواب 400 صفحات پر مشتمل ہے، جواب دفترخارجہ میں تعینات ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا

muhammad ali محمد علی منگل 17 جولائی 2018 19:29

پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو پر تحریری ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد جاسوس کلبھوشن یادیو پر تحریری جواب جمع کرادیا، تحریری جواب 400 صفحات پر مشتمل ہے، جواب دفترخارجہ میں تعینات ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان نے عالمی عدالت میں بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تحریری جواب جمع کرا دیا ہے۔

پاکستان کی جانب سے جمع کروایا گیا جواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات اور سوالات کے جوابات دیے گئے ہیں۔ منگل کو سفارتی ذرائع کی جانب سے فراہم کردہ مزید تفصیلات کے مطابق پاکستان نے بھارتی دہشت گرد کمانڈر کلبھوشن یادیو کے معاملے پر تحریری جواب دی ہیگ میں واقع عالمی عدالت میں جمع کروایا گیا۔

(جاری ہے)

کلبھوشن یادیو کیس میں پاکستان کی جانب سے عالمی عدالت میں جمع کرائے گئے جوابات میں مجموعی طور پر یہ دوسراجواب ہے۔ پاکستانی جواب 400 سے زائد صفحات پر مشتمل ہے۔ پاکستان نے اپنے جواب میں بھارت کے تمام اعتراضات اور سوالات کے جوابات دیے ہیں اور دیگر تفصیلات بھی درج کی ہیں۔ جواب دفترخارجہ میں تعینات ڈائریکٹر انڈیا ڈاکٹر فاریحہ بگٹی نے جمع کرایا۔

واضح رہے کہ پاکستان نے کلبھوشن یادیو کیس میں پہلا جواب 13دسمبر2017 کو جمع کرایا تھا۔ جبکہ اس مرتبہ پاکستان نے اپنا دوسرا جواب اٹارنی جنرل کی سربراہی میں ماہرین کی ٹیم سے مرتب کروا کر جمع کروایا ہے۔ یہ بات بھی واضح رہے کہ کلبھوشن یادیو کو سابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے دور میں بلوچستان سے گرفتار کیا گیا تھا۔ یہ پہلا موقع تھا جب کسی ملک کا انتہائی اعلی درجے کا جاسوس گرفتار کیا گیا۔