آج جموں وکشمیرکمیونٹی اوورسیز کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں جدہ کے ایک مقامی ہوٹل میں کشمیرکمیونٹی کے بانی چیئرمین و سابق کوآرڈینیٹر صدر آزاد کشمیر غلام نبی صاحب کی طرف سے ایک پروقار دعوت کا اہتمام کیا گیا ہے

منگل جولائی 19:35

آج جموں وکشمیرکمیونٹی اوورسیز کے نو منتخب عہدیداران کے اعزاز میں جدہ ..
جدہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء،نمائندہ خصوصی،ایم خوشحال شریف،جدہ،سعودیہ) دعوت میں جموں وکشمیر کمیونٹی اوورسیز کے چیف آرگنائزر عبداللطیف عباسی، چیئرمین سردارمحمداشفاق، سنیئروائس چیئرمین چودھری خورشید متیال، جنرل سیکریٹری سردار وقاص عنایت، وائس چیئرمین سردار کامران اعظم، وائس چیئرمین سردار سجاد شاھین، وائس چیئرمین محمد عارف مغل، وائس ، وائس چیئرمین سردار ابرار خان، وائس چیئرمین چودھری معروف حسین، وائس چیرمین سردار محمد آصف خان، سیکریٹری مالیات راجہ شمروز خان، سیکریٹری نشرواشات ارشد محمود بٹ، ڈپٹی سیکریٹری نشرواشات چودھری خوشحال شریف نے شرکت کی ہے۔

(جاری ہے)

تقریب کے اختتام پر چیئرمین جموں وکشمیر کمیونٹی سردارمحمداشفاق نے اپنے میزبان غلام نبی بٹ کا شکریہ ادا کیا اور کشمیر کمیونٹی کے لیے بٹ صاحب کی خدمت کو سراہتے ہوئے اس بات کا اعادہ کیا کہ میں اپنی پوری ٹیم کے ساتھ کشمیر کاز کے لیے دن رات محنت کروں گا اور اس کے لیے ہم غلام نبی بٹ صاحب اور دیگر تمام سنیئر ساتھیوں کے تجربے سےمستفید ہوتے رہیں گے اور ان شاء اللہ سب سے بھرپور مشاورت و رہنمائی سے آگے بڑھیں گے۰ آخر میں غلام نبی بٹ نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا نو منتخب عہدیداران کو مبارک باد دی اور کشمیر کمیونٹی کے ساتھ اپنے بھر پور تعاون جاری رکھنے کی یقین دھانی بھی کروائی۔ اور دعا کے ساتھ پروگرام اختتام پزیر ہوا۔