جامعہ کراچی، ماسٹرز پروگرام میں داخلوں کے لئے فارم جمع19 جولائی تک جمع کرائے جاسکتے ہیں

منگل 17 جولائی 2018 20:04

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) جامعہ کراچی کے ڈائریکٹر ایڈمیشنزکے اعلامیے کے مطابق ایوننگ پروگرام میں ماسٹرزاور ڈپلومہ پروگرام (2018-19 ء ) میں داخلوں کے لئے فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 19 جولائی 2018 ء تک توسیع کردی گئی ہے۔

(جاری ہے)

طلبہ تمام معلومات بمعہ آن لائن داخلہ فارم اور پراسپیکٹس کے حصول کے لئے www.uokadmission.edu.pk پررابطہ کرسکتے ہیں،جہاںتمام معلومات موجودہیں۔

متعلقہ عنوان :