ْاسلام آباد کے مسائل کے حل کی کنجی متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار کے پاس ہے ،میاں محمد اسلم

جولائی کو ایم ایم اے ملک میں ایک بڑی عوامی قوت کے طور پراُبھر کر سامنے آئے گی،کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتا کہ دینی جماعتیں برسراقتدار آکر ان کی لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کریں جی ایٹ میں کار نر میٹنگ سے محمد کاشف چوہدری ،نور اللہ خٹک ، اسد شاہ اور داکٹر تہذیب الحسن کا خطاب

منگل 17 جولائی 2018 20:13

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار این اے 53,54میاں محمد اسلم نے کہا ہے کہ25جولائی کو ایم ایم اے ملک میں ایک بڑی عوامی قوت کے طور پراُبھر کر سامنے آئے گی، ملکی اقتدار پر مسلط کرپٹ ٹولہ نہیں چاہتا کہ دینی جماعتیں برسراقتدار آکر ان کی لوٹ کھسوٹ کا خاتمہ کریں،یہ لوگ محض اپنی کرپشن کی دولت کو بچانے اور آئندہ لوٹ مار کا موقع حاصل کرنے کیلئے الیکشن لڑتے ہیں ،انھوں نے کہا اسلام آباد کے مسائل کے حل کی کنجی متحدہ مجلس عمل کے اُمیدوار کے پاس ہے ۔

ان خیالات کا اظہار انھوں نے جی ایٹ میں کار نر میٹنگ سے خطاب کر تے ہو ئے کیا ۔اس موقع پر متحدہ مجلس عمل کے سیکرٹری جنرل محمد کاشف چوہدری ،نور اللہ خٹک ، اسد شاہ اور داکٹر تہذیب الحسن نے بھی خطاب کیا ۔

(جاری ہے)

میاں محمد اسلم نے کہادینی جماعتوں کے اتحاد ایم ایم اے کی فعالیت سے سیکولر اور لبرل لابی خوفزدہ ہے اور بجاطور پر اپنے اسلام دشمن ایجنڈے کی راہ میں ایم ایم اے کو ایک بڑی رکاوٹ سمجھتی ہے ۔

ایم ایم اے کی بحالی ملک میں نظام مصطفی ﷺ کے نفاذ کی طرف ایک بڑی پیش رفت ہے ،ایم ایم اے سیکو لر لابی کے ایجنڈے کے راستے میں ایک بڑی دیوار ثابت ہوگا یہی وجہ ہے کہ سیکولر اور لبرل جماعتیں سیخ پا ہورہی ہیں ۔میاں محمد اسلم نے کہا نہوں نے کہا کہ دینی قیادت اور دینی جماعتوں کی قیادت اور کارکنوں کے دامن پر کرپشن،بدیانتی اور بنکوں سے قرضے لیکر ہڑپ کرنے کا کوئی الزام نہیں اور نہ کسی کا نام پانامہ ،دبئی اور لندن لیکس میں ہے ، آج اگر معیشت ،صنعت و تجارت اور زراعت تباہ ہے اور ملکی سا لمیت اور قومی وحدت خطرات میں گھری ہوئی ہے تو اس کی ذمہ دار دینی جماعتیں نہیں وہی لوگ ہیں جو چہرے بدل کراقتدار کے ایوانوں میں پہنچ جاتے ہیں ۔