Live Updates

"اللہ تعالی عمران خان کی شکل میں نظر آ رہا ہے، یہ ہمارا نجاد دہندہ ہے"

تحریک انصاف کے رہنما اشرف رند کی تقریر پر ہنگامہ برپا، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید

muhammad ali محمد علی منگل 17 جولائی 2018 20:11

"اللہ تعالی عمران خان کی شکل میں نظر آ رہا ہے، یہ ہمارا نجاد دہندہ ہے"
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 17 جولائی2018ء) "اللہ تعالی عمران خان کی شکل میں نظر آ رہا ہے، یہ ہمارا نجاد دہندہ ہے"، تحریک انصاف کے رہنما اشرف رند کی تقریر پر ہنگامہ برپا، سوشل میڈیا پر صارفین کی جانب سے شدید تنقید۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں عام انتخابات میں ایک ہفتہ باقی رہ گیا ہے۔ تمام بڑی اور چھوٹی سیاسی جماعتوں کی جماعتوں سے بھرپور انتخابی مہم چلائی جا رہی ہے۔

اسی دوران کئی سیاستدانوں کی جانب سے افسوسناک تقاریر کیے جانے کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ کہیں کوئی سیاسی رہنما اپنی تقریر میں مخالفین کیلئے غیر اخلاقی زبان استعمال کر رہا ہے اور کہیں کوئی امیدوار مذہب کے معاملے میں غلط بیانات دے کر عوام کو غم و غصے کا شکار کرنے کا باعث بن رہا ہے۔

(جاری ہے)

اب تحریک انصاف کے رہنما اشرف رند نے بھی انتخابی مہم کے سلسلے میں منعقدہ جلسے کے دوران انتہائی قابل اعتراض الفاظ کا استعمال کیا گیا ہے۔

جنوبی پنجاب سے تعلق رکھنے والے تحریک انصاف کے رہنما اشرف رند نے جلسے کے دوران تقریر کرتے ہوئے کہا کہ "اللہ تعالی عمران خان کی شکل میں نظر آ رہا ہے، یہ ہمارا نجاد دہندہ ہے"۔ اشرف رند کو اس بیان کے باعث شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ سوشل میڈیا صارفین سیاسی رہنماوں کے قابل اعتراض بیانات اور خطابات پر سرپا احتجاج ہیں۔ عوام کی جانب سے سوشل میڈیا پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ آخر کیوں سیاسی رہنما کچھ کہنے سے قبل سوچتے سجھتے نہیں ہیں۔ سیاسی رہنماوں کو عوامی مقامات پر تقاریر کے دوران سوچ سمجھ پر اپنے الفاظ ادا کرنے چاہئیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات