راوی پل پر مزدے نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا ،باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ کے افسر نے خود کشی کر لی

منگل 17 جولائی 2018 20:27

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) راوی پل پر مزدے نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا جو موقع پر ہی دم توڑ گئیں ،باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ کے افسر نے خود کشی کر لی ۔

(جاری ہے)

بتایا گیا ہے کہ راوی پل پر رکشے نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی اور پیچھے سے آنے والے مزدے نے ماں بیٹی کو کچل ڈالا جس سے دونوں موقع پر ہی جاں بحق ہو گئیں جبکہ مزدا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا ۔دوسری جانب پولیس افسر امتیاز نے خود کشی کر لی ۔ اے ایس آئی امتیاز باغبانپورہ انویسٹی گیشن ونگ میں تعینات تھا ۔