حافظ آباد ،انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی ،مختلف جماعتوں کے کارکنوں کیخلاف 22مقدمات درج

منگل 17 جولائی 2018 20:27

حافظ آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) حافظ آباد پولیس نے انتخابی ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر کاروائی کرتے ہوئے مختلف جماعتوں کے کارکنوں کے خلاف 22مقدمات درج کرلیے ہیں۔ مختلف جماعتوں کے 29کارکنوں کے خلاف مقدمات کے اندراج کے بعد 23کو گرفتار کر لیا گیاہے۔ ملزمان سے مختلف اقسام کے 22ناجائز ویپن برآمد کرلئے گئے ہیں۔

برآمدہ اسلحے میں 2عدد رائفل 223بور، 9عددپسٹل30بور، 1عدد پمپ ایکشن12بور، 1عدد رپیٹر12بور وغیرہ شامل ہیں۔

(جاری ہے)

ملزمان کے خلاف دفعہ 144کی خلاف ورزی، سائونڈ سسٹم آرڈئینس اور آرمز آرڈئینس کے تحت مقدمات کا اندراج کیا گیا۔درج کئے گئے مقدمات میں تھانہ ونیکے تارڑ میں 5، سکھیکی منڈی میں 4، کسوکی میں 5، صدرحافظ آباد میں 3، تھانہ صدر پنڈی بھٹیاں میں 4جبکہ تھانہ سٹی حافظ آباد میں 1مقدمہ درج کیا گیا۔ اس کے علاوہ انتظامیہ کے ساتھ مل کر مشترکہ آپریشن میں ہزاروں بینرز، پینا فلیکس اور بورڈز اتار لیئے گئے۔ ڈی پی او حافظ آباد سیف اللہ خاں کا کہنا تھا کہ ضابطہ اخلاق پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائے گا اور خلاف ورزی پر بلاتفریق کاروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :