آج کی سب سے بڑی خبر، انتخابات ملتوی ہونا یقینی ہوگیا

ہائی کورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا ہے چیف الیکشن کمشنرکو الیکشن کمیشن کے تمام ونگز کی جانب سے عام انتخابات کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ

منگل 17 جولائی 2018 20:27

آج کی سب سے بڑی خبر، انتخابات ملتوی ہونا یقینی ہوگیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) چیف الیکشن کمشنر سردار محمد رضا کی صدارت میں الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس ہوا ، جس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی، الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ تیاریوں کے آخری مرحلے میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے تاہم ہائی کورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق منگل کو الیکشن کمیشن کا ایک اہم اجلاس چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت ہوا جس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز نے 25 جولائی کو ہونے والے عام انتخابات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی۔

(جاری ہے)

کمیشن کو بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق تمام تیاریاں جاری ہیں۔ الیکشن کمیشن کو بتایا گیا کہ تیاریوں کے آخری مرحلے میں بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے تاہم ہائی کورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہوا ہے۔

کمیشن کو مانیٹرنگ، ووٹر ایجوکیشن، آر۔ ایم۔ ایس، آر ٹی ایس، انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنوں تک فراہمی، ایس ایم ایس کے ذریعے ووٹرز اور پولنگ اسٹیشنوں کی معلومات ، پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی، میڈیا اور انٹرنیشنل آبزروز کی سہولت کاری، انتخابی عملے کی تربیت اور دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی۔ الیکشن کمیشن نے ابتک کی تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کیا ہے۔