ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں غربت و پسماندگی سے ہے ،

پی پی پی برس اقتدار سے کسان کارڈ کے ذریعہ فصلوں کی انشورنس ،خواتین کو بلا سو د قرضے ،بھوک مٹائو پروگرام کے تحت یونین کو نسل سطح پر فوڈ سٹو ر قائم کر کے فوڈ کارڈز کے ذریعہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی، پہلی بار الیکشن مہم کیلئے نکلا ہو ں پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو کا اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جاتے ہوئے جی پی او چوک میں استقبالیہ جلسہ سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 20:27

ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں غربت و پسماندگی سے ہے ،
گوجرخان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا ہے کہ میں پہلی بار الیکشن مہم کیلئے نکلا ہو ں ،ہمارا مقابلہ کسی سیاستدان سے نہیں غربت و پسماندگی سے ہے ،پی پی پی برس اقتدار سے کسان کارڈ کے ذریعہ فصلوں کی انشورنس ،خواتین کو بلا سو د قرضے ،بھوک مٹائو پروگرام کے تحت یونین کو نسل سطح پر فوڈ سٹو ر قائم کر کے فوڈ کارڈز کے ذریعہ عوام کو معیاری اور سستی اشیاء کی فراہمی یقینی بنائے گی،بلاول بھٹو اسلام آباد سے بذریعہ جی ٹی روڈ لاہور جاتے ہوئے جی پی او چوک میں استقبالیہ جلسہ عام سے خطاب کر رہے تھے ،استقبالیہ سے امیدوار قومی اسمبلی سابق وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف انکے بیٹے امیدوار صوبائی اسمبلی راجہ خرم پرویز نے بھی خطاب کیا ،بلاول بھٹو نے اپنے خطاب میں کہا کہ پی پی پی ہمیشہ انقلابی منشو ر لے کر آئی غریبوں کے مسائل حل کر تے ہوئے اپنے ہر دور میں عوام کو ممکنہ ریلیف کی فراہمی اور روزگار کو ترجیح دی انہوں نے گوجرخان میں شایان شان استقبال پر اہلیان گوجرخان کو خراج تحسین پیش کر تے ہوئے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کارکنوں کی واحد جماعت ہے جس نے اپنے کارکن راجہ پرو یز اشرف کے ذریعہ وزارت عظمیٰ کی پگ گوجرخان کے سر پر رکھی ، بلاول بھٹو کی آمد پرپوری تحصیل جی ٹی روڈ پر اُمڈی ہوئی اور ہر طر ف پاکستان پیپلز پارٹی کے جھنڈوں کی بہار سی آئی ہوئی تھی ،کارکن پی پی پی کے مقامی رہنما ئوں راجہ جاوید اشر ف ،چوہدری عامر خورشید ،محسن صغیر بھٹی ،طاہر راحیل ایڈووکیٹ ،راجہ کامی اور عبدالرحمن مرزا وغیرہ کی زیر قیادت انتہائی منظم اور پر جوش تھے وہاں سیکورٹی کے بھی انتہائی سخت انتظامات تھے ،پولیس اور سیکورٹی ایجنسیز کے علاوہ ہیلی کاپٹرز کے ذریعہ بلاول بھٹو کے قافلہ اور جی ٹی روڈ کی مکمل فضا ئی نگرانی بھی کی جاتی رہی