شیخ آفتاب احمد اور بیٹا سلمان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے

قافلے پر فائرنگ کرنے والے مسلح افراد فرارہونے میں کامیاب ، مقدمہ درج،پولیس نے تحقیقا ت شروع کردیں

منگل 17 جولائی 2018 20:31

شیخ آفتاب احمد اور بیٹا سلمان قاتلانہ حملے میں بال بال بچ گئے
کامرہ کینٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سابق وزیر اعظم پاکستان میں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این ای55اٹک شیخ آفتاب احمد اورانکے بیٹے امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک شیخ سلمان سرور پر الیکشن مہم کے دوران کامرہ سے اٹک جاتے ہوئے قاتلانہ حملہ اندھا دھند فائرنگ ن لیگ کے دونوں امیدوار قومی و صوبائی اسمبلی اور انکے قافلہ میں موجود افراد معجزانہ طور پر بچ گئے ملزمان فرار پولیس نے مقدمہ درج کر کے تحقیقا ت شروع کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق رات قریب بارہ بجے مسلم لیگ ن کے امیدواران قومی و صوبائی اسمبلی شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور گائوں کامرہ سے اپنا انتخابی جلسہ کرنے کے بعد کارنر میٹنگ میں شرکت کیلئے کامرہ سے اٹک جا رہے تھے کہ نامعلوم افراد نے انکے قافلہ پر اندھا دھند فائرنگ کردی جو کہ گاڑی کو لگے جس سے دونوں باپ بیٹا جو کہ قومی وصوبائی اسمبلی کے اٹک سے امیدوار ہیں اور انکے قافلہ میںموجود تمام افراد معجزانہ طور پر بچ گئے اس واقعہ کی اطلا ع پر ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ، ڈیس ایس پی اٹک پولیس کی بھاری نفری کے جائے وقوعہ پر پہنچے اور انہوں نے ن لیگ کے امیدوار شیخ آفتاب احمد اور سلمان سرور کی خیریت دریافت کرنے کے بعد تحقیقات شروع کر دیں سابق وفاقی وزیر پارلیمانی امورمسلم لیگ ن کے امیدوار قومی اسمبلی این ای55اٹک شیخ آفتاب احمد اور امیدوار صوبائی اسمبلی پی پی ون اٹک پر حملہ کی خبر سنتے ہی انکے سپوٹرز اور علاقہ عوام کی کثیر تعداد انکی رہائش گاہ پہنچ گئے اور اس حملہ پر شدید الفاظ میں مذمت کی اور مطالبہ کیا کہ ملزمان کو گرفتار کر کے انہیں کیفر کردار تک پہنچایا جائے