نوازشریف کی قیادت پر فخر ہے، مخالفین نے ترقی کی راہ میں دھرنوں احتجاج ناچ گانے اور سول نافرمانی جیسے منصوبوں کے ذریعے روڑے اٹکانے کی کوشش کی

مسلم لیگ (ن) کے رہنما طلال چوہدری کاجلسہ سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 20:31

نوازشریف کی قیادت پر فخر ہے، مخالفین نے ترقی کی راہ میں دھرنوں احتجاج ..
جڑانوالہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے رہنما اوروزیر مملکت برائے داخلہ محمد طلال چوہدری نے کہا ہے کہ ہمیں اپنے قائد میاں محمد نوازشریف کی قیادت پر فخر ہے جنہوں نے ملکی ترقی اور خوشحالی کیلئے سی پیک جیسے منصوبے جڑانوالہ کو موٹروے کے ساتھ ملایا اور نوجوان نسل کو ایک ویژن دیا تاکہ وہ بھی پاکستان کی ترقی کیلئے اپنا کردار اداکرسکیں جبکہ مخالفین نے ترقی کی راہ میں دھرنوں احتجاج ناچ گانے اور سول نافرمانی جیسے منصوبوں کے ذریعے روڑے اٹکانے کی کوشش کی مگرپاکستان مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے سب رکاوٹوں کی پرواہ نہ کرتے ہوئے ترقیاتی کام جا ری رکھے اور آج عوام کے سامنے الحمد للہ سرخرو ہیں۔

(جاری ہے)

منگل کو انتخابی جلسہ سے خطاب میں طلال چو ہدری نے کہا کہ جولوگ بزرگی کی اس عمر میں پارٹیوں کا عروج سمٹ کر اب مشکل وقت میں قائدین اور پارٹیوں کو دھوکہ دے کرتبدیلی کی بات کریں عوام ان پر کبھی اعتماد نہیں کریں گے ۔انہوں نے کہاکہ جڑنوالہ کے عوام کل بھی میاں نوازشریف کے ساتھ آج بھی ان کے ساتھ ہیں ان شاء اللہ آئندہ الیکشن 2018ء میں بھی مسلم لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہوگی ۔