جیکب آبادشہرسے اغواء ہونے والی ہندوخاتون کو شہدادکوٹ پولیس نے بازیاب کرا لیا، دوافراد گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 20:32

جیکب آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) جیکب آبادشہرسے اغواء ہونے والی ہندوخاتون کو شہدادکوٹ پولیس نے بازیاب کرا لیا، دوافراد گرفتار ہندوبرادری کا بائی پاس پر ساری رات دھرناجاری رہا شوہرکی مدعیت میں ہندوخاتون کے اغواء کامقدمہ درج عورت عدالت میں پیش بھائی کے حوالے تفصیلات کے مطابق جیکب آبادکے سٹی تھانہ کی حدود میں واقع کوئٹہ رو ڈ پر دن دیہاڑے دوکارسوار افراد نے اپنے دوبچوںسمیت گھرجانے والی ہندوخاتون سندھیا کماری کو زبردستی کارمیں بٹھاکر اغواء کرکے باآسانی جیکب آباد کی حدود سے فرار ہوگئے بروقت پولیس کو اطلاع اور ناکہ بندی کے باوجود ملزمان جیکب آباد پولیس کی جانب سے قائم کردہ کئی چوکیوں کو پارکرکے شہداد کوٹ پہنچے جہاں ساسولی چیک پوسٹ پر چیکنگ کے دوران پولیس کو ہندوخاتون ملی جسے اپنی تحویل میں لے کر دوافراد بلوچستان کے رہائشی عبدالظاہر بروہی اور کرن کمارکو گرفتارکرلیا واقع کے خلاف ہندوبرادری کی جانب سے بائی پاس پر پنچائت کے صدر لعل چندسیتلانی کی قیادت میں دھرنادیاگیاجس میں جے یوآئی کے ڈاکٹر اے جی انصاری،پی ٹی آئی کے اسلم ابڑو ،پی پی کے میرلیاقت لاشاری ،زیب خان پہنور ودیگرنے شرکت کی مظاہرین نے ٹائر نذر آتش کرکے پولیس کے خلاف نعرے لگائے مشتعل مظاہرین نے گاڑیوں کی بھی توڑپھوڑ کی دھرنا ساری رات جاری رہا صبح جب شہدادکوٹ پولیس نے بازیاب کرائی گئی خاتون کو ملزمان سمیت جیکب آباد پولیس کے حوالے کیاتو احتجاج ختم کیاگیا بازیاب کرائی گئی ہندوخاتون کو جیکب آبادکی عدالت میں پیش کیاگیا سندھیا کماری کے بیان کے بعداسے بھائی سنتوش کمار کے حوالے کیاگیا دوسری جانب واقع کا مقدمہ سٹی تھانہ پر مغوی ہندوخاتون کے شوہر روی کمارکی مدعیت میں گرفتارملزمان کے خلاف درج کیاگیاہے ۔