Live Updates

سنجاوی،سردار جاوید خان ترین نے سینکڑوں ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی

منگل 17 جولائی 2018 20:57

سنجاوی،سردار جاوید خان ترین نے سینکڑوں ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت ..
سنجاوی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) سردار جاوید خان ترین نے سینکڑوں ساتھوں سمیت پی ٹی آئی میں شمولیت اختیار کر لی ۔پی ٹی آئی کے الیکشن دفتر میں سردار جاوید کان ترین حلقہ پی بی 6کے اُمیدوار سردار اکبر خان ترین ،صوبائی رہنماء نواب خان دُمڑ ،ڈاکٹر عزیز جعفر ،ضلعی صدر فیاض احمد رحمانی اور سینکڑوں ساتھیوں سمیت پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ میں بلوچستان عوامی پارتی سے ساتھیوں اور حمایتیوں سمیت مستعفی اور پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کرتے ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ ہم آئندہ سردار اکبر خان ترین کی کامیابی کیلئے دن رات ایک کرکے ڈور ٹو ڈور کمپین چلاؤنگا ۔انہوں نے کہا کہ ہم تحریک انصاف میں ہے اور 25جولائی کے الیکشن میں ہر قسم کی مقابلہ کرنے کیلئے تیار ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہم پارٹی کی پیغام گھر گھر پہنچاکر سرادر اکبر خان ترین کو بھاری اکثریت کیساتھ کامیابی سے ہمکنار کرینگے۔پاکستان تحریک انصاف 25جولائی کے بعد بلوچستان سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بناینگے انہوں نے کہا کہ حلقہ پی بی6زیارت سنجاوی کم ہرنائی پر پی ٹی آئی کے اُمیدوار سردار اکبر خان ترین کی کامیابی یقینی ہے۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات