Live Updates

نوازشریف سےمحبت دہشتگردی ہےتوسوبارکریں گے،شہبازشریف

ناانصافیوں کےباوجودالیکشن جیتیں گے،ہم پرنیب کےذریعے پریشرڈالا جارہا ہے،عمران خان نے کہا شہبازشریف نے70 بندے مروائے،عمران خان دیکھیں وہ بندے کہیں کوکین سےتونہیں مرے؟پی ٹی آئی جلسوں میں کرسیاں زیادہ بندے کم ہوتے ہیں۔علی پورچٹھہ میں عوامی جلسےسےخطاب

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ منگل 17 جولائی 2018 20:37

نوازشریف سےمحبت دہشتگردی ہےتوسوبارکریں گے،شہبازشریف
گوجرانوالہ(اُردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔16 جولائی 2018ء) : پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہبازشریف نے کہا ہے کہ نوازشریف سےمحبت دہشتگردی ہے توسوبارکریں گے، ناانصافیوں کے باوجود الیکشن جیتیں گے، ہم پرنیب کے ذریعے پریشرڈالا جارہا ہے،عمران خان نے کہا شہبازشریف نے70 بندے مروا دیے، لیکن عمران خان دیکھیں وہ بندے کہیں کوکین سے تو نہیں مرے؟ ہم پرنیب کے ذریعے پریشرڈالا جارہا ہے،عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں زیادہ بندے کم ہوتے ہیں۔

انہوں نے آج علی پور چٹھہ میں عوامی جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف سے محبت کرنا دہشتگردی ہے تو سو بارکریں گے۔ نوازشریف کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش ہے لیکن نوازشریف وطن واپس آئے۔ نوازشریف اپنے لیے نہیں قوم کیلئے وطن واپس آئے ہیں۔

(جاری ہے)

نوازشریف نے جرات کی اورپاکستان واپس آئے۔ شہبازشریف نے کہا کہ 13 جولائی پاکستان کی تاریخ کا سیاہ دن تھا۔

بیٹی کے سامنے باپ کوگرفتارکیا جائے توبیٹی پرکیا بیتتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہم پرنیب کے ذریعے پریشر ڈالا جارہا ہے۔ ن لیگ کے رہ نماؤں اورامیدواروں کوپیشیاں بھگتنی پڑرہی ہیں۔ جبکہ الیکشن کمیشن اور نگراں وزیراعظم خاموش بیٹھے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ نوازشریف نے لوڈشیڈنگ کا خاتمہ کیا اور سی پیک دیا۔ نوازشریف نے امریکی صدر کی پانچ ارب ڈالرکی آفرٹھکرائی۔

اورایٹمی دھماکے کیے۔ نوازشریف نے5 سال دن رات محنت کی۔ لوڈ شیڈنگ ختم کرنے اورسی پیک لانےوالے نوازشریف کوگرفتار کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ نوازشریف کے استقبال کیلئے عوام کا سمندرتھا۔ نوازشریف جانتے تھے انہیں جیل میں ڈالا جائے گا مگروہ پھربھی واپس آئے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے 300 ارب روپے کے قرضے لیے اورکوئی ترقیاتی کام نہیں کیا۔

تمام سازشوں اور ناانصافیوں کے باوجود 25 جولائی کوالیکشن جیتیں گے۔ اقتدارملا توپاکستان ملائشیاء کوپیچھے چھوڑ دے گا۔ شہبازشریف نے کہا کہ عمران خان نے کرپٹ لوگوں کوٹکٹ دیے۔ عمران خان کے جلسوں میں کرسیاں زیادہ افراد کم ہوتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کے پی کا بیڑہ غرق کردیا ہے۔اربوں کی کرپشن کرنے والا بابراعوان پی ٹی آئی میں بیٹھا ہے۔

عمران خان کوخدانخواستہ منتخب کیا گیا توملک پیچھے چلا جائے گا۔ عوام بتائیں کہ آپ کوجھوٹ اورالزام کا پاکستان چاہیے یا ترقی اور خوشحالی والا؟ انہوں نے کہا کہ عمران خان ڈینگی سے ڈرکرنتھیا گلی پہنچ گئے تھے۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان نے کہا شہبازشریف نے70 بندے مروا دیے،لیکن عمران خان دیکھیں وہ بندے کہیں کوکین سے تو نہیں مرے؟
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات