الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس : عام انتخابات2018کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل

بیلٹ پیپرز کی چھپائی کا کام آخری مراحل میں داخل، 85کے قریب قومی و صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے التوا کا شکار رزلٹ منجمنٹ اور رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم سمیت حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی چند روز میں مکمل کر لیا جائے ، چیف الیکشن کمشنر کوبریفنگ

منگل 17 جولائی 2018 21:15

الیکشن کمیشن کا اہم اجلاس : عام انتخابات2018کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) عام انتخابات2018کیلئے تمام تر تیاریاں مکمل کر لی گئی ،بیلٹ پیپرز کی چھپائی اخری مراحل میں داخل 85کے قریب قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے بیلٹ پیپرز عدالتوں میں کیسز کی وجہ سے التوا کا شکار،عالمی مبصرین کی ٹیمیں بھی پاکستان پہنچ گئی ،رزلٹ منجمنٹ اور رزلٹ ٹرانسمشن سسٹم سمیت حساس پولنگ سٹیشنز پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا عمل بھی چند روز میں مکمل کر لیا جائے ،منگل کے روز الیکشن کمیشن میں چیف الیکشن کمشنر جسٹس محمد رضا کی سربراہی میں اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے تمام ونگز نے عام انتخابات کے حوالے سے کی گئی تیاریوں کے بارے میں کمیشن کو تفصیلی بریفنگ دی اس موقع پر کمیشن کو بتایا گیا کہ شیڈول کے مطابق تمام تیاریاں جاری ہیں اسی طرح بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ بھی آخری مرحلے میں داخل ہو چکی ہے کمیشن کو بتایا گیا کہ ہائی کورٹ میں کیسز کی وجہ سے تقریبا 85 سے زائد قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے حلقوں کے بیلٹ پیپرز کی پرنٹنگ کا عمل رکا ہواہے اور عدالتوں سے فیصلے آنے کے بعدان حلقوں کے بیلٹ پیپرز چھاپے جائیں گے کمیشن کو انتخابات کی مانیٹرنگ، ووٹر ایجوکیشن رزلٹ ٹرانسمشن اور رزلٹ منجمنٹ سسٹم سمیت انتخابی سامان کی پولنگ اسٹیشنوں تک فراہمی، آر ایم ایس پر ووٹرز کے ڈیٹا کی فراہمی، پولنگ اسٹیشنوں پر سیکورٹی کی صورتحال ، میڈیا اور انٹرنیشنل آبزروز کی سہولت کاری، انتخابی عملے کی تربیت اور دیگر امور پر تفصیل کے ساتھ بریفنگ دی گئی اجلاس کو بتایا گیا کہ ملک بھر میں 17ہزار کے قریب حساس پولنگ سٹیشنوں پر سی سی ٹی وی کیمروں کی تنصیب کا کام بھی تیزی سے جاری ہے اور اگلے چند روز میں مکمل کر لیا جائے گا اجلاس میں الیکشن کمیشن نے عام انتخابات کیلئے جاری تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے انتخابات کے صاف ،شفاف اور غیر جانبدار انعقاد کیلئے تمام تروسائل بروئے کار لانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے ۔

۔۔اعجاز خان