وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ

ضلعی انتطامیہ کے فیصلے کے بعد کوئی سیاسی جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد نہیں کر سکے گی

muhammad ali محمد علی منگل 17 جولائی 2018 20:54

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 09 جولائی2018ء) وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، ضلعی انتطامیہ کے فیصلے کے بعد کوئی سیاسی جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد نہیں کر سکے گی۔ تفصیلات کے مطابق سیکورٹی خدشات کے باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ کر دی گئی ہے۔

(جاری ہے)

نیکٹا کی جانب سے وفاقی دارالحکومت اور دیگر شہروں میں دہشت گردی کے واقعات ہونے کے خدشے کا اظہار کیا گیا تھا۔

اسی باعث وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر میں دفعہ 144 نافذ کر دی ہے۔ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ کے اس فیصلے کے بعد شہر میں کوئی سیاسی جماعت جلسے جلوسوں کا انعقاد نہیں کر سکے گی۔ جبکہ موٹر سائیکل کی ڈبل سواری اور اسلحہ لہرانے پر بھی پابندی عائد ہوگی۔

متعلقہ عنوان :