احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا

منگل 17 جولائی 2018 21:43

احتساب عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) احتساب عدالت نے سابق وزیر اعظم کے پرسپل سکریٹری فواد حسن فواد کو ایک روزہ راہداری ریمانڈ پر نیب کے حوالے کردیا گیا منگل کے روز نیب نے وزیر اعظم کے پرنسپل سکریٹری فواد حسن فواد کو راہداری ریمانڈ کیلئے پیش کیا گیا سماعت کے دوران نیب پراسیکیوٹر نے دلائل دیے عدالت نے فواد حسن فواد کو ایک روز کے ریمانڈ پر نیب حکام کی تحویل میں دیدیا واضح رہے فواد حسن فواد کے غیر قانونی اقدامات سے قومی خزانے کو اربوں روپے کا نقصان پہنچا ہے فواد حسن فواد کے خلاف گلگت بلتستان میں بھی کیس زیر التوا ہے تفتشی افسر نے فواد حسن فواد کو گلگت کی عدالت میں پیش کرنے کی درخواست کی ہے

متعلقہ عنوان :