لاہور، نیب لاہور کی زیر حراست آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ نے بھی طلب کرلیا

منگل 17 جولائی 2018 22:09

لاہور، نیب لاہور کی زیر حراست آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) نیب لاہور کی زیر حراست آشیانہ ہائوسنگ سکینڈل میں گرفتار سابق وزیراعظم کے پرنسپل سیکرٹری فواد حسن فواد کو گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ نے بھی طلب کرلیا ہے اس حوالے سے گزشتہ روز نیب لاہور نے گلگت بلتستان بھجوانے کیلئے فواد حسن فواد کو نیب لاہور کی عدالت میں پیش کیا گیا جہاں نیب لاہور کی عدالت کے جج نے فواد حسن فواد کا ایک روزہ راہداری ریمانڈدیدیا ہے اور فواد حسن فواد کو گلگت بلتستان کی سپریم کورٹ میں پیش ہونے کا حکم دیا ہے عدالت میں فواد حسن فواد نے کہا کہ میری صحت اتنے طویل سفر کی اجازت نہیں دیتی فواد حسن فواد نے عدالت سے استدعا کی کہ ان کا مکمل میڈیکل چیک اپ کروایا جائے جس کے بعد انہیں گلگت بلتستان بھجوایا جائے ۔