Live Updates

پنڈی گھیب ، چند سازشی عناصر نے پیپلز پارٹی کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے، بلاول بھٹو زرداری

ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک سکے کے دورخ ہیں عوام کے مسائل کا حل صرف بھٹو شہید کے جوان کے پاس ہے ، چیئرمین پاکستان پیپلزپارٹی

منگل 17 جولائی 2018 22:09

پنڈی گھیب ، چند سازشی عناصر نے پیپلز پارٹی کو عوام سے دور کرنے کی کوشش ..
پنڈی گھیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ چند سازشی عناصر نے پیپلز پارٹی کو عوام سے دور کرنے کی کوشش کی مگر وہ اس میں کامیاب نہیں ہوں گے (ن) لیگ اور تحریک انصاف ایک سکے کے دورخ ہیں عوام کے مسائل کا حل صرف بھٹو شہید کے جوان کے پاس ہے پیپلز پارٹی نے سندھ میں غربت مکائو پروگرام کے تحت آٹھ لاکھ خاندانوں کی مدد کی اقتدار میں آکر پورے ملک میں اس پروگرام کا آغاز کیا جائے گا شہری علاقوں کیساتھ دیہات میں بھی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے دیہی علاقوں میں کسان کارڈ جاری کیئے جائیں گے جسکے تحت انکی فصل کی انشورنس کیجائے گی اور کسی بھی ناگہانی آفت کی صورت میں انکو معاوضہ اور انکو بلاسود قرضے بھی دیئے جائیں گے وفاقی سطح پر روزگار بیوروقائم کریں گے جسکا مقصد صرف روزگار کے مواقع پیدا کرنا ہو گا نیشنلائزیشن کے ذریعے روزگار کی فراہمی یقینی بنائی جائے گی پیپلز پارٹی کی حکومت نے سندھ میں 14 یونیورسٹیاں قائم کیں خیبر پختونخواہ میں تبدیلی کے دعویدار نے کوئی کام نہیں کیا سندھ میں مفت علاج کے لیئے ہسپتال قائم کیئے ہیں اقتدار کی کوئی چاہت نہیں سیاست ہمارے خون میں ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انتخابات 2018 کے سلسلے میں پیپلز پارٹی کے مرکزی چیئر مین بلاول بھٹو زرداری کی پنڈی گھیب آمد ،غریبوال کے مقام سے پیپلز پارٹی کی مقامی قیادت کیساتھ ریلی کا آغاز کیا کالج چوک پنڈی گھیب کے مقام پر کارکنان سے خطاب کرتے ہو ئے کیا۔ اس موقع پر سابق وزیر مملکت سردار سلیم حیدر خان ، حاجی اختر ، سینٹر مصطفی نواز کھوکھر ، ملک عامر علی خان ، سردار اشعر حیات خان ، شیخ آفتاب حسین ایڈووکیٹ ، ملک فیصل منیر کے علاوہ پارٹی کے کارکنوں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔

انہوں نے کہا کہ عوامی خدمت کا جذبہ ہماری روح کا حصہ ہے سیاست میں ہمارا مقصد بیروزگاری کاخاتمہ ،محرومیوں اور ناانصافیوں سے مقابلہ ہے 25 جولائی کو عوام پیپلز پارٹی کے امیدواران سردار سلیم حیدر خان اور حاجی محمد اختر کا کامیاب کروائیںانشاء اللہ انہی کے ذریعے عوامی مسائل کا حل نکالیں گے آخر میں انہوںنے شاندار استقبال پر اہلیان پنڈی گھیب کا بھرپور طریقے سے شکریہ اداکیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات