Live Updates

کراچی، تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوارحلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے حلقے میں جلسے اور کارنر میٹنگوں کا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا

گلی گلی میں تحر یک انصاف کے پرچموں اور کارکنوں کی جانب سے بلائی جانے والی کارنر میٹنگوں میں مختلف جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونے لگے

منگل 17 جولائی 2018 22:21

کراچی، تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوارحلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے ..
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان تحریک انصاف پی ایس 99کے امیدوارحلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے حلقے میں جلسے اور کارنر میٹنگوںکا جادو سر چڑھ کر بولنے لگا،گلی گلی میں تحر یک انصاف کے پرچموں اور کارکنوں کی جانب سے بلائی جانے والی کارنر میٹنگوں میں مختلف جماعتوں کے لوگ تحریک انصاف میں شامل ہونے لگے ،سبزی منڈی میں حلیم عادل شیخ کی کامیابی کے لیے علاقہ معززین اور پی ٹی آئی کے کارکنان کی جانب سے ایک عظیم والشان جلسہ عام کا انعقاد کیا گیا جس میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت ،لوگوں نے گھروں کی چھتوں پر کھڑے ہوکر حلیم عادل شیخ اور سیف الرحمان پر پھول برسائے۔

جلسے میں تحریک انصاف این اے 242کے امیدوار سیف الرحمان محسود نے بھی خطاب کیا،جلسے سے خطاب میں حلیم عادل شیخ کا کہنا تھا کہ مخالفین اپنے خوابوں میں بھی اس قدر عوام کو اکٹھا نہیں کرسکتے ،ہم پاکستان کے لیے سیاست کررہے ہیں اس کی ترقی اور خوشحالی کی سیاست کررہے ہیں آج پورا پاکستان یہ ہی چاہتا ہے کہ عمران خان کو وزیراعظم بنایا جائے یہ ہی وجہ ہے کہ پی ایس 99اور این اے 242کی ساری برادریاں عمران خان کے ساتھ کھڑی ہیں،لوگ چوروں اور ڈاکوئوں کی جماعتوں سے الگ ہوکر عمران کان کے قافلے میں شامل ہورہے ہیں ،آج کراچی سے باجوڑ تک تحریک انصاف کا ہی جھنڈا لہرارہاہے ،اس موقع پر ایم این اے کے امیدوار سیف الرحمان نے بھی خطاب کیا اور لوگوں کی جانب سے اس قدر بڑی تعداد میں جمع ہونے پرعوام کا شکریہ ادا کیا ان کا کہنا تھا کہ پورے ملک کی عوام نے 25جولائی سے قبل ہی تحریک انصاف کے حق میں فیصلہ دیدیاہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیںلاسی گوٹھ ،بسم اللہ مارکیٹ ،فتح گبول گوٹھ ،اشرف گوٹھ اور یثرب کالونی سمیت مختلف علاقوںمیں جشن کا سماں رہا ان مختلف مقامات پر حلیم عادل شیخ نے انتخابی دفاتر کا افتتاح کرنے کے ساتھ کارنر میٹنگوں سے بھی خطاب کیا
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات