الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکم: پنجاب بھر میں تبادلوں کے اگلے مرحلے میں صوبائی حکومت نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے 37سی ای اوز کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے

منگل 17 جولائی 2018 22:39

الیکشن کمیشن آف پاکستان کا حکم: پنجاب بھر میں تبادلوں کے اگلے مرحلے ..
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان کے حکم پر پنجاب بھر میں تبادلوں کے اگلے مرحلے میںصوبائی حکومت نے صوبہ بھر کی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹیز کے 37چیف ایگزیکٹو افسران(سی ای اوز) کے فوری تبادلوں کے احکامات جاری کردیئے ہیں تبادلوں کا مقصد پنجاب بھر میں شفاف انتخابات کا انعقاد یقینی بنانا ہے اس ضمن میں سیکریٹری سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے باضابطہ نو ٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جوفوری طور پر نافذالعمل ہوگاتبادلوں کی زد میں آنے والے تمام سی ای اوز کو ہدائیت کی گئی ہے کہ وہ24گھنٹے کے اندر تعیناتی کی نئی جگہ پر رپورٹ کریں نوٹیفکیشن نمبرNO.

(جاری ہے)

SO(SE-I)Election2018کے تحت ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ضلع راولپنڈی کے گریڈ19کے سی ای اوطارق محمود قاضی کو راولپنڈی سے سرگودھا جبکہ ان کی جگہ ساہیوال کے سی ای او ریاض احمد سوہی کو راولپنڈی میں قائم مقام سی ای او تعینات کیا گیا ہے اسی طرح محمد اشفاق کو ضلع خانیوال سے ڈیرہ غازی خان ،چوہدری بابر مختار کو بھکر سے ضلع مظفر گڑھ ،شوکت علی طاہر کو وہاڑی سے لیہ ،مقبول احمد کو بہاولپور سے راجن پور،شمشیر احمد خان کو مظفر گڑھ سے بہاولپور ،رانا محمد شبیر کو فیصل آباد سے خوشاب ،رئیس احمد کو ملتان سے بہاولپور،علی احمد سائیں کو شیخوپورہ سے فیصل آباد ،عطا ء اللہ شاہ کو خوشاب سے جھنگ ،سید توقیر احمد شاہ کو منڈی بہائوالدین سے ٹوبہ ٹیک سنگھ،محمد اسماعیل کو لودھراں سے چنیوٹ،بشیر احمد زاہد گورایہ کولاہور سے گوجرانوالہ ،واجد حسین کو جہلم سے سیالکوٹ،عبدالوحید کو چکوال سے نارووال،لیاقت علی ناصر کو چنیوٹ سے گجرات ،محمد اظہر کو سرگودھا سے منڈی بہائوالدین ،ناہید واصف کو اوکاڑہ سے قصور ،مقبول احمد شاکر کو سیالکوٹ سے شیخوپورہ، نثار احمد کو اٹک سے ننکانہ صاحب ،مختار حسین کو رحیم یار خان سے ملتان ،مہر آفتاب احمد کو میانوالی سے خانیوال ،شوکت علی شیروانی کو لیہ سے وہاڑی ،سید ہدائیت اللہ خان کو راجن پور سے لودھراں ،افتخار احمد ورک کو حافظ آباد سے چکوال ،طارق محمود کو گوجرانوالہ سے جہلم ،طاہر کاشف کو گجرات سے اٹک ،میاں ذوالفقار علی کو قصور سے ساہیوال ،سہیل اظہر کو جھنگ سے اوکاڑہ ،ریاض قدیر بھٹی کو ٹوبہ ٹیک سنگھ سے میانوالی ،محمد ارشاد کو ننکانہ صاحب سے بھکراورثنا ء اللہ سوہرانی کو ڈیرہ غازی خان سے رحیم یار خان میں سی ای او تعینات کرنے کے ساتھ ڈاکٹر شہزاد احمد اعوان کو نارووال سے سکول ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ رپورٹ کرنے کا کہا گیا ہے اسی طرح تعیناتی کے منتظر گریڈ 19کے جاوید اقبال بابر کو سی ای او ضلع پاکپتن تعینات کیا گیا ہے جبکہ گورنمنٹ جوہر ہائی سکول فیصل آباد کے پرنسپل نسیم احمد زاہد کوقائم مقام سی ای اولاہوراورگورنمنٹ تبلیغ الاسلام ہائی سکول جہلم کے پرنسپل محمد امین کو قائم مقام سی ای او حافظ آبادتعینات کرنے کا حکم دیا گیا ہے ۔