کراچی ، تحریک لبیک کی عوامی مقبولیت میں اضافہ چھ مقامی جماعتوں نے ٹی ایل پی کے امید واروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا

منگل 17 جولائی 2018 22:43

کراچی ، تحریک لبیک کی عوامی مقبولیت میں اضافہ  چھ مقامی جماعتوں نے ٹی ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) کراچی میں شہباز شریف کے حلقے میں تحریک لبیک کے نامزد قومی اور صوبائی حلقوں کے نامزدامیدواروں کی عوامی مقبولیت میں اضافے کے علاوہ چھ مقامی جماعتوں نے ٹی ایل پی کے امید واروں کی مکمل حمایت کا اعلان کردیا،بلدیہ ٹاؤن کے قومی اسمبلی249اور صوبائی اسمبلی حلقہ نمبر 115اور116میں باالترتیب مفتی عابد مفتی مبارک،مفتی قاسم فخری اور افضل حنیف کی مکمل حمایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعتیں علامہ خادم حسین رضوی جیسی جرات مند قیادت پر بھر پور اعتماد کا اظہار کرتی ہیں،جن جماعتوں نے بلدیہ ٹاؤن میں تحریک لبیک کے قومی اور دوصوبائی امیدواروں کی حمایت کا اعلان کیا ہے،ان میں کاٹھیاوار،سندھی جماعت کے صدر عمران قادری پٹیل جماعت کے صدر محمد شہباز،انصاری جماعت کے صدر فاروق انصاری،شیدی جماعت کے صدر یوسف بلوچ،بنگلوری جماعت کے صدر صوفی عامر قادری،عرب جماعت کے صدر سیلم بھائی نے ٹی ایل پی کے امید واروں کی حمایت کا اعلان کرتے ہوئے اپنی جماعتوں کی جانب سے تینوں امید واروں کو ووٹ اور نوٹ دینے کی یقین دہانی کرائی اور کہا کہ محمد عربی کے دین کو اقتداد میں لانے کیلئے ووٹ کی پرچی اور انتظامی مسائل کیلئے وہ اخراجات بھی خود کریں گے،اس موقع پر مفتی عابد مبارک نے ان جماعتوں کے جذبات کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابی نبی کے غلاموں کی ہے۔

#