مردان، پولیس کا 15یوم کی خصوصی مہم کے دوران مختلف کاروائیاں ،مطلوب 97 اشتہاری مجرمان، 48سہولت کاروں گرفتار

منگل 17 جولائی 2018 23:07

مردان، پولیس کا 15یوم کی خصوصی مہم کے دوران مختلف کاروائیاں ،مطلوب 97 ..
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 17 جولائی2018ء) سماج دشمن عناصر ، جرائم پیشہ افراد اور منشیات فروشوںکے قلع قمع کیلئے ڈی پی او مردان کیپٹن (ر) واحد محمودکے خصوصی احکامات اور ایس پی آپریشن گل نواز خان جدون کی نگرانی میں مردان پولیس نے 15یوم کی خصوصی مہم کے دوران مختلف کاروائیوں میں سنگین نوعیت کے مقدمات میں مطلوب 97 اشتہاری مجرمان اور 48سہولت کاروںکو گرفتار کیا گیا۔

ضلعی پولیس کے ایک پریس ریلیز کے مطابق نیشنل ایکشن پلان کے تحت جاری سرچ اینڈسٹرائیک آپریشن کے دوران09کلاشنکوف، 11رائفل ،11بندوق ،297پستول اور 6467عدد مختلف بور کے کارتوس برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کیے گئے جبکہ منشیات فروشوں کے خلاف کاروائیاں کرتے ہوئے 76084گرام چرس، 1014گرام ہیروئین،34گرام آئیس اور 11لیٹر شراب بھی برآمدکر کے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کئے گئے۔

(جاری ہے)

ناقص سیکورٹی انتظامات پر 04پیٹرول پمپ، 16ہوٹلز اور 91کاروباری و تجارتی مراکز کے خلاف 12SVEPکے تحت مقدمات درج کئے گئے جبکہ غیر رجسٹرڈ کرایہ داروں کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 153مقدمات درج رجسٹر کئے گئے۔ کم عمر اور غیر رجسٹرڈ موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف خصوصی کاروائیاں کرتے ہوئے 185موٹر سائیکل سواروںکے خلاف زیر دفعہ523/550اور 03عدد موٹر سائیکل سواروں پرزیر دفعہ 419/420 کے تحت مقدمات درج رجسٹرہو کر 1960موٹر سائیکل سواروںکو ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے پر چالان کیا گیا۔

اس موقع پر ضلعی پولیس سربراہ کیپٹن (ر) واحد محمود نے مردان پولیس کے جرائم پیشہ ،سماج دشمن عناصر اور منشیات سے نوجوان نسل کو تباہ کرنے والے موت کے سوداگروں کے خلاف جاری کامیاب کاروائیوں پر اطمینا ن کا اظہارکیا ہے

متعلقہ عنوان :