Live Updates

ْپاکستان کے مودی نواز کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا پانی بھی فروخت کر دیا ہے، عائشہ گلالئی

بھارتی حکومت کی جانب سے دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم کی تکمیل سمیت کشمیر کے پہاڑوں میں بڑی خاموشی سے پانچ دریائوں کے رخ بدلے جا رہے ہیں مغربی پاکستان کو سیراب کرنے والے ان دریائوں کا پانی جے پور،جودھ پور اورجیسلمیر جیسے صدیوں کے بنجر علاقوں کو آباد کرنے پر منتقل کیا جارہا ہے سندھ کے بیشتر زرعی علاقے بھی پانی کی شدید ترین کمی کی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں، سجاول پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:13

ْپاکستان کے مودی نواز کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا پانی بھی فروخت کر ..
سجاول (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پی ٹی آئی گلالئی کی سربراہ اور سجاول میں قومی اسمبلی کے حلقے این اے 247پر نامزد امیدوار عائشہ گلالئی نے کہا کہ پاکستان کے مودی نواز کرپٹ حکمرانوں نے پاکستان کا پانی بھی فروخت کر دیا ہے اور بھارتی حکومت کی جانب سے سندھ طاس معاہدہ کو ثبوتاژ کرتے ہوئے متنازعہ علاقہ میں دریائے نیلم پر کشن گنگا ڈیم کی تکمیل سمیت کشمیر کے پہاڑوں میں بڑی خاموشی سے پانچ دریائوں کے رخ بدلے جا رہے ہیں اور مغربی پاکستان کو سیراب کرنے والے ان دریائوں کا پانی جے پور،جودھ پور اورجیسلمیر جیسے صدیوں کے بنجر علاقوں کو آباد کرنے پر منتقل کیا جارہا ہے،جو مودی حکومت کی کھلی دہشتگردی کا منہ بولتا ثبوت ہے پاکستان کے پانی پر ڈاکے کے باعث ملک سمیت خصوصا سندھ بھر میں پانی کے بحران نے صورتحال کو مزید بگاڑ دیا ہے۔

(جاری ہے)

اور پانی کے بحران سے عوام کی زندگی اجیرن ہو گئی ہے پانی کی بحرانی کیفیت صرف پینے کے صاف پانی تک ہی محدود نہیں رہی بلکہ سندھ کے بیشتر زرعی علاقے بھی پانی کی شدید ترین کمی کی صورت حال کا سامنا کررہے ہیں،ان خیالات کا اظہار اس نے پریس کلب سجاول میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ بھارت صرف دریائے سندھ پر چودہ چھوٹے ڈیم اور دو بڑے ڈیم مکمل کر چکا ہے۔

یہی وجہ ہے کہ منگلا ڈیم اکتوبر 2017 سے خالی پڑا ہے جبکہ تربیلا ڈیم بھی اس وقت بارش کا محتاج ہے۔پانی کے حوالہ سے ہمارا مستقبل بہت دردناک ہے،بھارت دریائے چناب پر سلال ڈیم اور بگلیہار ڈیم سمیت چھوٹے بڑے 11ڈیم مکمل کر چکا ہے ۔ دریائے جہلم پر وولر بیراج اور ربڑ ڈیم سمیت 52ڈیم بنا رہا ہیدریائے چناب پر مزید 24 ڈیموں کی تعمیر جاری ہے اور یہ سب کچھ ہمارے سیاستدانوں اور حکمرانوں کی آنکھوں کے سامنے ہورہا ہے، لیکن کسی کو اس سے کوئی غرض نہیں،اس نے کہاکہ سندھ میں ظلم کی انتہا دیکھ کر سندھ سجاول ضلع سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا یہاں وڈیروں جاگیرداروں نے غریبوں پر ظلم کے پہاڑ ڈہا رکھے ہیں اور غریب لاچار افراد کو ظلم کی چکی میں پیسہ جا رہا ہے ویسے بہی سندھ میں اندہیر نگری مچی ہے،اس نے کہاکہ یہاں شیرازی خاندان کے ظلم سے سجاول کے لوگ تنگ ہیں اور سندھ کے غریب لاچار ظلم کے ستائے لوگوں کی حالت پر رحم کھاکر سجاول کے قومی حلقہ 231 سے الیکشن لڑنے کا فیصلہ کیا ہے اس نے کہاکہ پی پی،ن لیگ،تحریک انصاف غریبوں کیلئے نعرے تو بہت مارتے ہیں پر غریب کیلئے کرتے کچھ بھی نہیں اس نے کھاکہ مظالم کے ستائے لوگوں کی خاطر ظلم کیخلاف ظالموں کا مقابلہ کرنے کیلئے یہاں سے کھڑی ہوئی ہوں سندھ سجاول کے لوگ اپنی بہن بیٹی کے ساتھ کھڑے ہوکر اسکے ہاتھ مضبوط کرنے کیلئے 25 جولائی کو رکیٹ پر ٹھپہ مارکر ظالموں کو بری شکست دیکر انکے مظالم سے ہمیشہ کیلئے نجات حاصل کرو۔

جسکے بعد اس نے سجاول شہر بہر میں پیدل ورک کرکے ہر گلی ہر دکان ہر چل کر عوام کو رکیٹ کو ووٹ دینے کی اپیل کی جسکے بعد وہ ورک پر سجاول کے اندرون علاقاجات کو روانہ ہوگئی۔اس موقع پر پی ٹی آئی گللئی گروپ پاکستان کے صدر سردار لغاری وائس پریزیڈنٹ سندھ عمر لوہار،موسو میمن،حنیف سرائی گل محمد خشک و دیگر اسکے ہمراہ ہیں۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات