پی ایس پی کراچی کی وفاقی رہائشی کالونیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد نظر ثانی کی اپیل عدالت عظمی میں دائر کرے گی، مصطفی کمال

ریاست کا کام چھت فراہم کرنا ہے چھیننا نہیں ہی]انتظامیہ افہام تفہیم سے کام لی]مکانا ت خالی کرانے میں جلد بازی نہ کرے ہم کراچی کے وارث ہیں ،کراچی والوں کا کام ووٹ دینا ہے سب پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہو جائیں،اختیار لینا اب ہمارا کام ہے، پریس کانفرنس

منگل 17 جولائی 2018 23:13

پی ایس پی کراچی کی وفاقی رہائشی کالونیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) پاک سرزمین پارٹی کے چیئرمین سید مصطفی کمال نے کہا ہے کہ پی ایس پی کراچی کی وفاقی رہائشی کالونیوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے فیصلے پر جلد نظر ثانی کی اپیل عدالت عظمی میں دائر کرے گی ۔ریاست کا کام چھت فراہم کرنا ہے چھیننا نہیں ہے۔انتظامیہ افہام تفہیم سے کام لے۔مکانا ت خالی کرانے میں جلد بازی نہ کرے ۔

ہم کراچی کے وارث ہیں ،کراچی والوں کا کام ووٹ دینا ہے سب پی ایس پی کے پرچم تلے جمع ہو جائیں،اختیار لینا اب ہمارا کام ہے۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پاکستان ہاو س میں مارٹن کوارٹرز کے رہائشی وفد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر صدر انیس قائم خانی، رضا ہارون، محمد دلاور بھی ہمراہ موجود تھے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کے حکم پر سرکاری گھرخالی کرائے جا رہے ہیں یہ احکامات یک طرفہ موقف سن کر جاری کئے گئے ہیں جبکہ مارٹن کوارٹر کے مکینوں کو وفاقی وذیر کی جانب سے 2006 میں مالکانہ حقوق دیئے جائیں چکے ہیں انہوں نے کہا ریاست کی زمہ داری ہیکہ جن کے پاس چھت نہیں انہیں چھت مہیا کرے یہ ریاست کا کیسا قدم ہے کہ جن کے پاس چھت ہے ان کی چھت چھینی جا رہی ہے پاک سر زمین پارٹی اس مسئلے میں قانونی طریقے کار اختیار کرے گی ڈاکٹر صغیر احمد ہماری پارٹی کے کرتا دھرتا ہیں وہ اس مسئلے کو خود دیکھ رہے ہیں۔

بڑے بڑے سیاسی لینڈ مافیا کے لوگوں سے زمینیں خالی کرانے کے بجائے انہیں سلوٹ کیا جاتا ہیجبکہ غریب عوام کی چھتیں چھینی جا رہی ہیں۔انتظامیہ افہام و تفہیم سے کام لے جلد بازی نہ کریکراچی مفتوحہ علاقہ نہیں ہے ہم کراچی کے وارث ہیں ان گھروں میں پاکستان بنانے والوں کی اولادیں رہتی ہیں اپنے آباو اجداد کی قبریں چھوڑ کر یہ لوگ پاکستان کے لیے آئے تھیجس کے عوض انہیں یہ دو کمروں کا گھر دیا گیا تھا جہاں ان کی تین نسلیں جوان ہو چکی ہیں انہوں نے کہا کہ اہلیان کراچی کے پاس پاک سر زمین پارٹی کے علاوہ کوئی متبادل نہیں انہوں کہا کہ کراچی کے 70 لاکھ لوگ کم کر دیئے گئیجن لوگوں کے پاس 51 منتخب نمائندے اور یہاں کا مینڈیٹ تھا وہ کیوں خاموش رہے سپریم کورٹ میں ہم نے کراچی کا مقدمہ پیش کیاانتخابات کے بعد سپریم کورٹ میں اوپن کیس ہیرنگ ہوگی ہمارے پاس بہت ثبوت ہیں جو مسترد نہیں کیئے جا سکتیمیں گورنمنٹ ملازمین سے کہتا ہوں کہ انکے بچے اسی شہر میں رہتے ہیں۔

اپنے بچوں کے ساتھ کسی کے کہنے پر زیادتی نہ کریں ورنہ آنے والی نسلیں اپنے حقوق سلب کرنے کے لیے انہیں معاف نہیں کریں گی۔لوگوں کو سوچنا ہوگا وہ کراچی اچھا تھا جہاں لوگ لاپتہ، اسیر اور شہید ہو رہے تھے یاا ٓج کا پر امن کراچی چاہیے۔اب شہداقبرستان میں لاشیں نہیں جا رہیں۔سب پاک سر زمین پارٹی کے پرچم تلے جمع ہو جائیں کراچی والوں کا کام ووٹ دینا ہے اور اختیار لینا ہمارا کام ہے۔

اگر اختیار نہیں ہے تو سیٹیں چھوڑ کیوں نہیں دیتے ہم ہر گز یہ نہیں کہیں گے کہ ہمیں کوئی اختیار نہیں انہوں نے کہا کہ پی ایس پی کے زمہ داران اور کارکنان کل کی انتہائی کامیاب ریلی کے انعقاد اور پی ایس پی کے انتخابی نشان ڈالفن کی حمایت پر اہلیانِ کراچی کے انتہائی شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ 17 جولائی بروز بدھ سے اندرون سندھ کے دورے پر روانہ ہورہے ہیں انشاء اللہ پی ایس پی کراچی سمیت حیدرآباد اور اندرون سندہ سے بھی بھرپور کامیابی حاصل کریگی۔