Live Updates

تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان اتحاد طے پاگیا

کراچی کے ضلع ملیر میں پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن)، پاکستان راہ حق پارٹی اور آزاد امید وار نے اتحاد کرکے عوامی خدمت پینل قائم کرلیا

منگل 17 جولائی 2018 23:16

تحریک انصاف اور ن لیگ کے درمیان اتحاد طے پاگیا
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 17 جولائی2018ء) کراچی میں ضلع ملیر میں قومی و صوبائی اسمبلی کے حلقوں پر پاکستان تحریک انصاف، مسلم لیگ (ن) ، پاکستان راہ حق پارٹی اور آزاد امید وار نے اتحاد کرکے عوامی خدمت پینل قائم کرلیا ہے اور 25جو لائی کو عام انتخابات میں ایک دوسرے سے بھر پور تعاون کا اعلان کیا ہے ۔منگل کو کراچی پریس کلب میں قومی اسمبلی کے حلقہ این ای238سے پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزدامیدوارعلامہ اورنگزیب فاروقی،پی ایس89سے پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوارجاویدارسلاخان،پی ایس 90 سے پاکستان تحریک انصاف کے نامزدامیدواراعجازسواتی اورپی ایس 91 سے آزادامیدوارحاجی مظفرعلی شجرہ نے مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ضلع ملیرایک عرصے سے مسائل کے دلدل میںدھنساہواہے،یہاںکی عوام کاکوئی پرسان حال نہیں،علاقے تباہ حال، سڑکیں کھنڈرات کامنظرپیش کررہیں اورعوام کوبنیادی سہولیات تک حاصل نہیںہے،ماضی میںجتنے بھی یہاںسے امیدوارجیتے انہوںنے عوام کوصرف سہانے خواب دکھائے، ان کے مسائل کے حل کیلئے کوئی ٹھوس اقدامات نہیںکیے جس کی وجہ سے عوام سخت اضطراب میںہیں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا کہ علاقہ عوام کے انتہائی پرزور اصرار پراس بارضلع ملیرکی ترقی کا تہیہ کیا ہے،امیدواران نے کہاکہ بہت ہوگیااب ضلع ملیرکی تعمیروترقی،عوام کی خوشحالی اورانہیںبنیادی حقوق دلانے کیلئے قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 238،پی ایس 89،پی ایس90 اورپی ایس91 کے امیدواران آپس میںاتحادکررہے ہیںاوراس کیلئے عوامی خدمت پینل قائم کرلیاہے۔

25جولائی 2018 کے عام انتخابات میں این اے 238،پی ایس 89،پی ایس90 اورپی ایس91 کے امیدواران ایک دوسرے سے بھرپورتعاون کریںگے۔ انھوں نے کہا کہ 25 جولائی2018 کاسورج ضلع ملیرکی عوام کیلئے نویدمسرت لیکرغروب اور26 جولائی کاسورج مظلوم عوام کی فتح کی خوشخبری لیکرطلوع ہوگا،دریںاثناپاک مسلم الائنس (دیوان) کے چیئرمین بچوعبدالقادردیوان نے وفدکے ہمراہ پاکستان راہ حق پارٹی کے نامزد امیدوارعلامہ اورنگزیب فاروقی سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کرکے اپنا این اے 238 سے امیدوارمفتی محمدرفیع کودستبردارکراتے ہوئے علامہ اورنگزیب فاروقی کی بھرپورحمایت اور25 جولائی کوانتخابی نشان استری کوووٹ دینے کااعلان کیا ہے ۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات