رواںصدی کا طویل مکمل چاند گرہن 27 اور28 جولائی کی رات کو ہو گا

منگل 17 جولائی 2018 23:21

رواںصدی کا طویل مکمل چاند گرہن 27 اور28 جولائی کی رات کو ہو گا
پاکپتن۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 17 جولائی2018ء)اس صدی کا طویل مکمل چاند گرہن27 اور28 جولائی کی رات کو ہو گا جو تقریباً دو گھنٹے تک رہے گا۔ماہرین فلکیات کے مطابق 27 اور28 جولائی کی رات ایک گھنٹے اور 43منٹ کے چاند گرین کے دوران پوری زمین کے سایہ چاند ہو گاجو نہ صرف سال 2001 سے اب تک کا طویل مکمل چاند گرہن ہو گابلکہ اگلے 82 برسوں یعنی2100 تک اتنا طویل مکمل چاند گرہن دوبارہ نہیں ہو گا۔

گرہن کے دوران اسے بنا(بغیر) کسی آلہ کے دیکھا جا سکتا ہے ۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ماہرین فلکیات کے مطابق 20 جولائی کو مریخ زمین کے ٹھیک سامنے آ جائے گا بلکہ اس دن زمین سورج اور مریخ کے درمیان میں ہو گی۔اس طرح جولائی کے آخر اور اگست کے ابتدائی دنوں میں غروب آفتاب سے طلوع آفتاب تک پورے عرصے مریخ دکھائی دے گا اور عام دنوں کے برعکس زیادہ چمکدار نظر آئے گا۔یہ 31جولائی کو زمین کے سب سے قریب ہو گا۔مریخ اوسطا--- 26مہینوں میں ایک مرتبہ زمین اور سورج کے ٹھیک الٹ سمت میں آتا ہے اور 2003کے بعد پہلی مرتبہ ایسا ہو گا کہ مریخ زمین کے اتنا قریب ہوگا اور اتنا چمک دار دکھائی دے گا۔اگست 2003 میں یہ تقریباً 60 ہزار سال بعد زمین کے سب زیادہ قریب آیا تھا۔