وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) ہوگا ، اہم فیصلے متوقع ، ممکنہ طور پر نوازشریف کا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر کھلی عدالت میںمقدمہ چلائے جانے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے ، ذرائع

اجلاس امن وامان کی صورتحال اور شفاف انتخابی عمل کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم فیصلے ،منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بھی غور کریگا

منگل 17 جولائی 2018 23:31

وفاقی کابینہ کا اجلاس (کل) ہوگا ، اہم فیصلے متوقع ، ممکنہ طور پر نوازشریف ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) نگران وزیراعظم جسٹس(ر) ناصر الملک کی زیر صدارت( کل)بدھ کووفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوگا جس میں امن وامان کی صورتحال اور شفاف انتخابی عمل کو حتمی شکل دینے کے حوالے سے اہم فیصلے کئے جائینگے ،منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بھی غور کیا جائے گا، ممکنہ طور پر نوازشریف کا جیل میں ٹرائل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے کر کھلی عدالت میںمقدمہ چلائے جانے کی منظوری دیئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس (آج)بدھ کو نگران وزیراعظم کی زیر صدارت ہوگا ۔اجلاس میں بینکنگ کورٹ ٹو لاہور کے جج کی تعیناتی کی منظوری اور چیئرمین پورٹ قاسم کو اضافی ذمہ داریاں دینے کی منظوری دی جائے گی ۔

(جاری ہے)

اس اجلاس میں امن وامان کی صورتحال اور شفاف انتخابی عمل کو حتمی شکل دی جائے گی ،منی لانڈرنگ کے خلاف اقدامات اور ایف اے ٹی ایف کی شرائط پر بھی غور کیا جائے گا ۔

نجی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق اجلاس میں نوازشریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنسز کا ٹرائل اوپن کورٹ میں کرنے کی منظوری دے گی ۔ اس سے قبل ان کا جیل میں ٹرائل کرنے کی منظوری دی گئی تھی ۔اجلاس میں امن وامان کی بگڑتی صورتحال کے حوالے سے بھی اہم فیصلے متوقع ہیں ۔وفاقی وزیرداخلہ امن وامان کی صورتحال پر بریفنگ دیں گے ۔ ڈیمز کے معاملہ پر تنخواہوں کی کٹوتی کے حوالے سے بھی منظوری دی جائے گی، جی ڈی سی ایل اور پی پی ایل کے ڈائریکٹرز کی نامزدگی واپس لینے کی منظوری بھی دی جائے گی۔