Live Updates

13 جولائی سیاسی تاریخ کا تاریک دن تھا، باپ کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا،

اگرکسی باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا جائے تو باپ پر کیا گزرتی ہے، نوازشریف کی اہلیہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں، وہ اپنی ذات نہیں قوم کے مستقبل کیلئے آئے، نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام 25 جولائی کوملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، کرپٹ افراد اربوں روپے لوٹ کر لے گئے اور کیک اور پیسٹریاں کھا رہے ہیں ہم نے تو کبھی بکری بھی چوری نہیں کی، عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیئے ، کے پی کے میں ایک بھی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال نہیں بنا ، عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،اگر موقع ملا تو پنجاب کو ملائشیا اور ترکی بنادوں گا ، پانچ سال میں ہم بھارت کو پیچھے چھوڑ دیں گے ، اگر بھارت کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:31

علی پور چٹھہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) مسلم لیگ (ن) کے صدر وسابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ 13 جولائی سیاسی تاریخ کا تاریک دن تھا، باپ کے سامنے اس کی بیٹی کو گرفتار کیا گیا، اگرکسی باپ کے سامنے بیٹی کو گرفتار کیا جائے تو باپ پر کیا گزرتی ہے، نوازشریف کی اہلیہ زندگی اورموت کی کشمکش میں ہیں، نواز شریف اپنی ذات نہیں قوم کے مستقبل کیلئے آئے، نوازشریف کیخلاف کرپشن ثابت نہیں ہوئی، عوام 25 جولائی کوملک کودوبارہ ترقی کی راہ پرگامزن کریں گے، کرپٹ افراد اربوں روپے لوٹ کر لے گئے اور کیک اور پیسٹریاں کھا رہے ہیں ہم نے تو کبھی بکری بھی چوری نہیں کی، عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیے ، کے پی کے میں ایک بھی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال نہیں بنا ، عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا،اگر موقع ملا تو پنجاب کو ملائشیا اور ترکی بنادوں گا ، پانچ سال میں ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے ، اگر ہندوستان کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ۔

(جاری ہے)

منگل کو جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان سے اندھیرے دور کرنے والے نوازشریف کو گرفتار کیا گیا، ہم نے ملک میں موٹرویز کا جال بچھایا، عوام 25جولائی کو ملک کو دوبارہ ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے ، 2013میں ملک میں 20,20گھنٹے لوڈ شیڈنگ تھی ، مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے ملک کو اندھیروں سے نکالا ، نوازشریف کے خلاف کوئی کرپشن ثابت نہیں ہوئی ، کرپٹ افراد اربوں روپے لوٹ کر لے گئے اور کیک اور پیسٹریاں کھا رہے ہیں ، نوازشریف نے اپنے لئے نہیں قوم کے مستقبل کیلئے آئے ۔

انہوں نے کہا کہ ہم 11ہزار میگاواٹ بجلی سسٹم میں شامل کی ، ہمارے رہنمائوں کی دن رات نیب میں پیشیاں ہورہی ہیں جبکہ اربوں روپے لوٹنے والوں سے کوئی پوچھنے والا نہیں ، 13جولائی کو عوام نے حق ادا کردیا، مسلم لیگ (ن) کی سینئر لیڈر شپ کے خلاف ایف آئی آر کاٹی گئیں ، ہم نے تو کبھی بکری بھی چوری نہیں کی۔ شہباز شریف نے کہا کہ نوازشریف اور مریم نواز کو جیل کی سلاخوں سے نکالنا ہے ، نوازشریف کی اہلیہ زندگی اور موت کی کشمکش میں ہیں ، نوازشریف اپنی ذات کیلئے نہیں بلکہ عوام کے لئے واپس آئے ، نوازشریف نے ہندوستان کے مقابلے میں ایٹمی دھماکے کئے، نوازشریف نے امریکہ کی پیشکش کو ٹھکرایا ۔

انہوں نے کہا کہ عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا وہ الزام خان ہیں ، عمران خان نے کرپٹ لوگوں کو پارٹی ٹکٹ دیے ، کے پی کے میں ایک بھی نئی یونیورسٹی یا ہسپتال نہیں بنا ، عمران خان نے الزام تراشی کے علاوہ کچھ نہیں کیا، ہم نے یونیورسٹیاں ، اسپتال ، اسکول اور سڑکیں بنائیں ، عمران خان نے کے پی کے میں کرپشن کا کوئی نوٹس نہیں لیا ،اربوں روپے کی کرپشن کرنے والا بابر اعوان تحریک انصاف میں شامل ہے ، عمران خان کے جلسوں میں کوئی نہیں ہوتا، جب ڈینگی آیا تو عمران خان نتھیا گلی میں سو رہے تھے ، 70ارب روپے پشاور میٹرو پر لگے لیکن صرف کھنڈر بنے ہوئے ہیں ۔

شہباز شریف نے سوال کیا کہ کیا آپ کو ترقی والا پاکستان چاہیے یا الزام خان والا ۔انہوں نے کہا کہ ناانصافیوں کے باوجود ہم الیکشن جیتیں گے ، ہم نے پنجاب کے عوام کی دن رات خدمت کی جبکہ الزام خان نے کے پی کے میں ایک میگاواٹ بجلی بھی پیدا نہیں کی ، ہم 25جولائی سے پہلے الیکشن جیت چکے ہیں ،اگر موقع ملا تو پنجاب کو ملائشیا اور ترکی بنادوں گا ، پانچ سال میں ہم ہندوستان کو پیچھے چھوڑ دیں گے ، اگر ہندوستان کو پیچھے نہ چھوڑا تو میرا نام شہباز شریف نہیں ہے ۔

شہباز شریف نے کہا کہ 13جولائی سیاسی تاریخ کا سیاہ ترین دن ہے ، آج ہم قرضوں میں ڈوبے ہوئے ہیں ، دیامر بھاشا ڈیم کی بنیاد نوازشریف نے رکھی ، نگران حکومت کے پاس کوئی کام نہیں ہے ، نگران حکومت صرف (ن) لیگ کے خلاف پرچے کاٹ رہی ہے ، ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزیاں ہورہی ہیں ، الیکشن کمیشن کٹھ پتلی بنا ہوا ہے ، عوام کا جم غفیر لیگ کی جیت کا اعلان کررہا ہے ۔ (ن م)
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات