شفاف انتخابات نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے ،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں،

عوام جس کو ووٹ دیں وہ ایوانوں میں پہنچیں گے، دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا تو دہشتگرد مضبوط ہونگے،این اے 253پر پاکستان سنی تحریک کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں ،ملک کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں سیاست میں عوامی خدمت کیلئے آئے ہیں ،کراچی کا پائیدار امن ملک کی ترقی اورمضبوط معاشی استحکام کی ضمانت ہے پاکستان سنی تحریک کے سربراہ ثروت اعجاز قادری کا اجلاس سے خطاب

منگل 17 جولائی 2018 23:31

شفاف انتخابات نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے ،شفاف ..
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 17 جولائی2018ء) پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ شفاف انتخابات ہوتے نظر نہیں آرہے الیکشن سے قبل سلیکشن کا شور مچ رہا ہے ،اہلسنت کو دیوار سے لگانے کی کوشش کی جارہی ہے دہشتگردی کے خلاف قربانیاں دینے والوں کو نظر انداز کیا گیا تو دہشتگرد مضبوط ہونگے، ،عوام کی سوچ ومنشاء پر کسی کو مسلط ہونے نہیں دینگے ،آئین کی بالادستی پریقین رکھتے ہیں مگر کسی ایسے فعل کو بھی برداشت نہیں کرینگے جس سے الیکشن متنازعہ بنتے ہوں ،شفاف اور غیر جانبدار الیکشن چاہتے ہیں عوام جس کو ووٹ دیں وہ ایوانوں میں پہنچیں گے،این اے 253پر پاکستان سنی تحریک کی مقبولیت سے مخالفین خائف ہیں ،ملک کو مستحکم بنانا چاہتے ہیں سیاست میں عوامی خدمت کیلئے آئے ہیں ،کراچی کا پائیدار امن ملک کی ترقی اورمضبوط معاشی استحکام کی ضمانت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے نیو کراچی این اے 253مرکزی الیکشن سیل میں مرکزی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ،س موقع پر سینئر مرکزی رہنما محمد شاہد غوری ،سندھ کے صدر نور احمد قاسمی ، مرکزی رابطہ کمیٹی کے ارکان شہزاد قادری ،فہیم الدین شیخ ،محمد طیب قادری ،محمد آفتاب قادری موجود تھے جبکہ پنجاب ،بلوچستان ،سرحد کے عہدیداروں سے بھی مو اصلاتی خطاب کیا ،ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھاکہ عوام کا درد سمجھتے اور ان کے سمائل سے آگاہ ہیں ،پارلیمنٹ میں ہوں یاباہر عوامی مسائل کے حل کیلئے کام کرتے رہینگے ،عوام کو تنہا نہیں چھوڑینگے عوام دشمن قوتوں کے خلاف آواز بلند کرتے رہینگے ،انہوں کا کہنا تھا کہ طویل عرصے بعد عوام کو شفاف انتخابات کا یقین ہوچلاتھا مگر انتخابات سے قبل سلیکشن کے شور نے انتخابات کو مشکوک بنادیا ہے ،الیکشن کمیشن اپنا آئینی کردار ادا کرئے صاف شفاف انتخابات نہیں ہوئے تو الیکشن کمیشن کا کردار مشکوک ہوجائیگا ،عوامی ووٹ کی طاقت سے ایوانوں میں پہنچنے والے ہی حقیقی نمائندے ہوتے ہیں جو عوام کے مسائل کو حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں ،چور دروازے سے آنے والے عوام کی خدمت تو دور عوامی مسائل سے بھی نا آشنا ہوتے ہیں ،انہوں نے کہا کہ پاکستان سنی تحریک کے اُمیدوار ہمت وحوصلے کے ساتھ اپنے حق کیلئے ڈٹ جائیں ،نظریہ پاکستان اور ملک کی سلامتی کیلئے کام کرتے رہینگے وطن پرستوں سے اپیل ہے کہ وہ اپنے ووٹ کا استعمال ضرور کریں اور محب وطن قوتوں کو ووٹ کی طاقت سے آگے لائیں ۔